فواد چوہدری کی اہلیہ حبا کا مسلح افراد کے ہمراہ جہلم پریس کلب کے باہر غنڈہ گردی، صحافی برادری کی مذمت

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی سیکنڈ وائف (حبا) کی مسلح افراد کے ہمراہ جہلم پریس کلب کے باہر غنڈہ گردی،گن مینوں کے ذریعے پریس کلب کے تالے توڑنے کی کوشش ،جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں،من گھڑت الزام تراشی،صحافی برادری نے بھرپور مذمت کی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادحسین چوہدری کی دوسری اہلیہ حبا فواد جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ اور دیگر عہدیداران و ممبران کی غیر موجودگی میں منع کرنے کے باوجود اپنے مسلح گن مینوں کے ہمراہ پریس کلب پہنچی اور پریس کلب کے تالے توڑنے کی کوششیں کیں۔

جہلم پریس کلب کے صدر محمد شہباز بٹ پر بے بنیاد، من گھڑت الزام تراشی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر ضلع بھر کی صحافی برادری نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی دوسری اہلیہ حبا فواد کی کوریج کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button