جہلم: موسم گرما کی فصلوں کی کاشت اور زیادہ پیداوار کے لئے مسلسل کام کیا جائے، کسانوں کو اس حوالے سے آگاہی اور ان کو کھادوں، بیجوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ملک میں زراعت کو فروغ مل سکے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر نے یہ بات محکمہ زراعت کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کو نئی فصلوں، ہائبرڈ بیجوں اور زیادہ پیداوار کے لئے زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ کم محنت سے وہ زیادہ پیداوار حاصل کرکے خود کفیل ہو سکے اور ملکی ضروریات کو بھی پورا کر سکے۔


