جہلم: تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان معاذ اور انضمام الحق کو دھر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم معاذ کے قبضے سے 540 گرام چرس جبکہ ملزم انضمام الحق سے 520 گرام چرس برآمد کی گئی۔
دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، اور ان کے خلاف جہلم پولیس کی جانب سے بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانے کے لیے پولیس اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔


