جہلم پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان محمد عارف اور اکبر شاہ کر گرفتار کر لیا، ملزم محمد عارف سے پسٹل 30بور معہ روند اور ملزم اکبر شاہ سے پسٹل 30بور معہ روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد یاسر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9ایم ایم معہ روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔