جہلم میں ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان دریا میں ڈوب گیا، ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی لاش کو دریا سے نکال لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل جہلم میں پیرا غائب کے قریب 23 سالہ صبیح اللہ ولد محمد عیسیٰ سکنہ ڈنگی پلی جہلم ویڈیو بناتے ہوئے دریائے جہلم میں ڈوب گیا۔
ریسکیو 1122 جہلم نے نوجوان کی تلاش کےلئے فوراً ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دو روز کی مسلسل جدوجہد کے بعد آج تیسرے دن لاش کو دریا سے نکال لیا۔
ریسکیو 1122 جہلم نے نوجوان کی لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔


