ایس ایل ایس کالج IELTS کیلئے بہترین ادارہ ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کوثر سلیم

جہلم: ایس ایل ایس کالج میں شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی بصیرت پر انتہائی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم کوثر سلیم کا ادارہ پر پہنچنے پر شاندادر اسقبال کیا گیا، مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایس ایل ایس کالج IELTS کیلئے بہترین ادارہ ہے۔ اس ادارہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور دیگر ممالک سے بھی سٹوڈنٹس اپنی تعلیم کی پیاس بجھاتے ہیں کیونکہ یہ ادارہ پاکستان بھر میں اپنے بہترین رزلٹ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔

کوثر سلیم نے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ فزیکل سرگرمیوں کی طرف سٹوڈنٹس کو راغب کر کے مثبت سوچ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک کوآئلز میں شاندار رزلٹ پر برٹش کونسل سے ملنے والے ایوارڈزکی مبارکباد دی۔

ایم ڈی SLS سرفراز ملک نے اپنے خطاب میں ادارہ کی ہسٹری اور کارکردگی بتائی، انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے کیمبرج یو کے کے دورہ کے دوران علامہ اقبال کی رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں قومی شاعر نے 1905-1906 تک قیام کیا۔سٹوڈٹس نے علامہ اقبال کے موضوع پر پرجوش تقاریر سے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

آخر میں مہمان خصوصی اور ایم ڈی SLS نے UK میرج A1 انگلش ٹیسٹ،آئلز، B1، کمپیوٹر اور سپوکن انگلش کورسز مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ ایم ڈی ایس ایل ایس نے مہمان خصوصی کو یادگاری سونیئر پیش کیا۔

یاد رہے کہ SLS برٹش کونسل کا ضلع جہلم میں صرف B2B گولڈ پارٹنر اور ایوارڈز ہولڈر ادارہ ہے۔اسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے آئلز ٹیسٹ میں 8 اعشاریہ 5 بینڈز حاصل کیئے جو پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بینڈز تھے۔ ایس ایل ایس کالج کو ہر سال بہترین کارکردگی پر برٹش کونسل سے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button