بارسلونا: پاکستان تحریک انصاف سپین کے زیر اہتمام بارسلونافورم پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خاص طور پر چوہدری محمد الیاس سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 71 حال حلقہ این اے 62 اور چوہدری ساجد یوسف چھنی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 نے شرکت کی۔
اس موقع پر ہال پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے چاہنے والوں سے بھرا ہوا تھا جس میں اسپین کے پارٹی عہدیداران،ممبران،کارکنان خواتین و بچوں کی کثیر تعداد موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد ابراہیم نے حاصل کی تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت قمر بٹ جاتریہ نے حاصل کی۔
اس کے بعد ہال میں موجود شرکا تقریب نے کھڑے ہو کر اپنے قائد عمران خان کی صحت و تندرستی، لمبی عمر اور ان تمام پارٹی راہنماوں و کارکنان جو اس وقت جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں ان کی استقامت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی اور پاکستان میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری ظلم و بربریت کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی، دعا سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف اسپین سید ذوالقرنین شاہ نے کروائی۔
تقریب میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے، تقریب کے آغازمیں سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہو مہانوں اور شرکا تقریب کا شکریہ ادا کیا۔
مقررین نے عمران خان کی بہادری اور استقامت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم عمران خان کی بہادری اور استقامت کی قائل ہے اور آج قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہو چکی ہے، عمران خان نے پاکستانی قوم کو وہ شعور دے دیا ہے جو اگلی نسلوں تک منتقل ہو چکا ہے، عمران خان آج کسی شخصیت کا نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام بن چکا ہے جس کو ختم کرنا ناممکنات میں سے ہے۔
مقررین نے خطاب کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور آنے والے الیکشن میں یہ اہم کردار ادا کریں گے۔
مقررین میں چوہدری محمد الیاس سابق امیدوار قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 71،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 30 چوہدری ساجد یوسف چھنی،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری محمد امین مکوال،صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شہباز ملک،سابق صدر پی ٹی آئی اسپین شہزاد اصغر بھٹی،نائب صدر پی ٹی آئی اسپین چوہدری قاسم رفیق جھکڑ ،سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین چوہدری سلطان رانجھا، سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین ڈاکٹر ہما جمشید، سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین سید فریاد حسین شاہ، سینئر راہنما پی ٹی آئی اسپین سید فخر عباس شاہ،ڈائریکٹر ایم بی ڈرائیونگ اسکول راجہ مظہر حسین،راہنما پی ٹی آئی اسپین سہیل گوندل اور دیگر شامل تھے۔