جہلم سمیت پنجاب بھر میں ماڈل ریڑھی بازار قائم کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریڑھی بازار لگوانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل د ے دی۔ایم این اے ملک افضل کھوکھر کو ماڈل ریڑھی بازار کا کمیٹی کنوینر مقرر کر دیا گیا۔
کمیٹی میں سیکرٹری بلدیات، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک، سپیشل سیکرٹری زراعت ،سیکرٹری امپلی منٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن شامل ہیں۔ ضرورت کے مطابق ایک اور افسر بھی کمیٹی کا حصہ بنایا جا سکے گا۔
صوبائی کمیٹی کے ماتحت ہر ضلع میں سب کمیٹیاں متعلقہ ڈی سی کے ماتحت تشکیل دی جائیں گی۔ ہر ضلع میں ریڑھی بازار لگانے کیلئے جگہ کا انتخاب کیا جائے گا، پہلے سے موجود ریڑی بازاروں میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، ریڑھی بازاروں کے انعقاد سے منسلک اضافی احکامات متعلقہ کمیٹی دے گی۔


