جہلم: ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیل کے مطابق جہلم میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ذوہیب حسن کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 580 گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


