جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ, سرکاری سکولوں کی جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ، مختلف امور پر ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم صبا سحر نے پنجاب حکومت کی جانب سے ضلع بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں جاری تعمیر و مرمت کے کام کا جائزہ لینے کے لیے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
سکول پرنسپل نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تزئین و آرائش کے متعلقہ بریفنگ دی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے اور دستیاب وسائل کو بہترین طریقہ سے استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔


