Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودی سرزمین پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے قابلِ مذمت ہیں، مرکزی علماء کونسل جہلم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودی سرزمین پر حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملے قابلِ مذمت ہیں، مرکزی علماء کونسل جہلم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
13 اکتوبر, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: مرکزی علماء کونسل پاکستان ضلع جہلم نے سعودی عرب کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دیگر شہری تنصیبات پر حوثی باغیوں کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ علماء کرام نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

مرکزی علماء کونسل پاکستان ضلع جہلم کے صدر حکیم قاری شبیر احمد عثمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین پر حوثیوں کے میزائل حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ ایسے حملے نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ شہری تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ ان حملوں کی روک تھام اور خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کرے۔

حکیم قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ مرکزی علماء کونسل پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ حرمین شریفین کے تقدس اور سلامتی کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور ایسے تمام اقدامات کی حوصلہ شکنی ضروری ہے جو مقدس مقامات اور خطے کے امن کے لیے خطرات پیدا کریں۔

مرکزی علماء کونسل ضلع جہلم کے قائدین اور علماء کرام نے بھی حوثی باغیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا فوری خاتمہ کیا جائے جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

دوسری جانب ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ملکی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے حکومت اور متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
36%
3 km/h
منگل
30 °C
بدھ
33 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مبینہ غیر مستند کلینکس کی موجودگی پر تشویش، انسداد اتائیت مہم پر سوالات
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی

5 اگست, 2024

جہلم میں 21 سالہ لڑکی گہرے کنویں میں گر کر جاں بحق

8 نومبر, 2024

پنجاب میں روایتی اسٹامپ پیپر ختم، ای-اسٹامپ مکمل طور پر آن لائن دستیاب

10 مارچ, 2026

دینہ میں شہید کانسٹیبل محمد رشید کی اکیسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

6 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں