Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی کی شاندار دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی، کمیونٹی رہنما
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی کی شاندار دینی خدمات یاد رکھی جائیں گی، کمیونٹی رہنما

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
23 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

گریٹر مانچسٹر/بولٹن : جہلم کے معروف عالم دین اور عالمی مبلغ اسلام پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی قادری چشتی کے انتقال کی خبر برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح یہاں گریٹر مانچسٹر میں بھی انتہائی دکھ اور صدمے کے ساتھ سنی گئی۔

مریدین کے علاوہ عقیدت مندوں نے ایک دوسرے کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔ اس سلسلے میں گریٹر مانچسٹر کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجلاس منعقد کئے گئےجن میں پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی قادری کی دینی اور روحانی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

میلاد ہاؤس میں پروفیسر پیر سید غلام دستگیر گیلانی کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس میں حضرت علامہ محمد حنیف ساقی، علامہ مفتی محمد عنصر القادری، علامہ مفتی محمد اسلم نقشبندی، علامہ مفتی محمد نواز بشیر جلالی نے مرحوم کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیتے ہوئے ان کی دینی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ میں مسلمان کمیونٹی ان کی شاندار دینی خدمات ان کی خوبصورت باتیں اور ان کے روحانی کردار کو ہمیشہ یاد کرتی رہے گی۔

انٹرنیشنل نعت ایسوسی ایشن کے چیئرمین قاری جاوید اختر کی زیرصدارت تعزیتی اجلاس میں قاری اورنگزیب چشتی، علامہ خورشید قصوری، حافظ سبطین علی، قاری محمدنثار، علامہ عبدالغفور چشتی، علامہ افتخار احمد سیالوی، چوہدری نصیر احمد ساہیوالی، استاد محمد صفدر، علامہ قاری احمد بیگ قادری، محمد فاروق قریشی، الحاج قمر شہباز فریدی، قاری محمد اعجاز چشتی نے کہا کہ مرحوم اخلاص اور محبت کا پیکر تھے انہوں نے برطانیہ کے مسلمانوں کیلئے بڑا کام کیا خاص طور پر دینی تعلیم و تدریس کے سلسلے میں ان کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔

پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں پیر سید معروف حسین شاہ نوشاہی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے پیر صاحب کی برطانیہ اور یورپ میں ان کی اعلیٰ خدمات جو انہوں نے اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کی تھیں اس پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نبیﷺ کی سفارش و شفاعت نصیب فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

پیر صاحب کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والے دیگر افراد میں مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، علامہ مفتی نصیراللہ نقشبندی، علامہ محمد ایوب چشتی، انجمن مصحبین مشائخ بگھار شریف کے سرپرست اعلیٰ حاجی نذیر حسین عباسی، محمد منیر، فیاض اختر، حافظ امجد محمود بگھاروی، محمد عرفان، قاری ارشد محمود بگھاروی، ماجد حسین، چوہدری بشیر رٹوی، سید تصور حسین شاہ، صوفی محمد مسکین نقشبندی چوراہی، قاری محمد رفیق خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ چورہ شریف، مولانا مبارک حسین، علامہ عبدالرؤف نقشبندی، کونسلر چوہدری شہباز سرور، قاری معین اختر اور دیگر شامل ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
28°C
Jhelum
moderate rain
28° _ 28°
49%
2 km/h
ہفتہ
28 °C
اتوار
33 °C
پیر
33 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C

تازہ ترین

جہلم میں انٹرنیٹ کی ناقص صورتحال، طلبہ اور کاروباری طبقہ پریشان
10 اکتوبر, 2026
جہلم: منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم وقار حفیظ کو 7 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا
10 اکتوبر, 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ جہلم میں سکیورٹی سخت، 75 کارکن گرفتار، لیہ اور میانوالی جیل منتقل
10 اکتوبر, 2026
دریائے جہلم کے کناروں پر سائبیریا سمیت سرد علاقوں سے مہمان پرندوں کی آمد شروع
10 اکتوبر, 2026
پراپرٹی ٹیکس کے مسائل کے حل کے لیے ایکسائز آفیسر منور حسین کا سوہاوہ کا دورہ، شہریوں کے مسائل سنے
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنیوالے پاکستانی کو بھاری جرمانہ، ویڈیو وائرل

26 دسمبر, 2023

بھارت خطے کی آبادی اور سیاسی منظر نامے کو تبدیل کر رہا ہے، ڈاکٹر محمد فیصل

7 اگست, 2024

مقبوضہ کشمیر کے خصوصی آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی عدالت کے فیصلے پر کشمیر کمیٹی جدہ کا بیان آگیا

12 دسمبر, 2023

پاکستان کو مشکل کے اس دور سے نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز ایک پلیٹ فارم پر آئیں، فرخ حبیب

25 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں