Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا

چوہدری عابد محمود
چوہدری عابد محمود
24 فروری, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: حکومتِ پنجاب نے سرکاری تنصیبات کی چوری، غیر قانونی خرید و فروخت اور انہیں نقصان پہنچانے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر سخت سزاؤں کا اعلان کرتے ہوئے نیا آرڈیننس 2026 منظور کر لیا ہے۔

اس آرڈیننس کے تحت مین ہول کور، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ، سرکاری عمارات کی فٹنگز اور دیگر شہری سہولیات کو نقصان پہنچانے یا چوری کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آرڈیننس کے مطابق سرکاری تنصیبات میں مین ہول کورز، اسٹریٹ لائٹس، حفاظتی جنگلے، سرکاری عمارات کی فٹنگز اور دیگر عوامی سہولیات شامل ہیں۔ نئے قانون کے تحت سرکاری تنصیبات کی چوری میں ملوث افراد کو ایک سے تین سال قید اور 2 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح بغیر اجازت سرکاری تنصیبات کو اتارنے، ہٹانے یا ان کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کو بھی ایک سے تین سال قید اور 5 لاکھ سے 30 لاکھ روپے تک جرمانہ کی سزا دی جا سکے گی۔ آرڈیننس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر سیکریپ ڈیلرز، کباڑیے یا ری رولنگ پلانٹس کے مالکان چوری شدہ سرکاری سامان کی خریداری میں ملوث پائے گئے تو انہیں تین سال قید اور 10 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک جرمانہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام کے مطابق اگر سرکاری تنصیبات کی چوری یا نقصان کے نتیجے میں کسی شہری کی جان کو خطرہ لاحق ہو یا جانی نقصان واقع ہو تو ایسے مقدمات میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت مزید سخت دفعات کا اطلاق بھی کیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اور شہری سہولیات کو نقصان پہنچانا نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ ہے بلکہ عوام کی جان و مال کے لیے بھی سنگین خطرات کا باعث بنتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق نئے قانون کا مقصد سرکاری املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا، ان جرائم کی مؤثر روک تھام اور ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی کرنا ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری املاک کے تحفظ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو فراہم کریں تاکہ عوامی سہولیات کو محفوظ بنایا جا سکے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
25°C
Jhelum
clear sky
25° _ 25°
58%
1 km/h
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
39 °C
بدھ
39 °C
جمعرات
39 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: کوہاٹ مسجد میں دہشت گرد حملہ افسوسناک ہے، شہداء کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی ہے، راجہ محمد اویس خالد
19 ستمبر, 2026
جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، شراب سپلائر گرفتار، شراب برآمد

25 دسمبر, 2024

پنڈدادن خان میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک شخص زخمی

25 دسمبر, 2024

جہلم: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، یوم شہادت حضرت علیؑ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

18 مارچ, 2025

کیا محلے داروں کی طرح ممالک بھی ایک دوسرے کو قربانی کا گوشت بھیجتے ہیں؟

20 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں