بھاری بلوں اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے بڑی خبر آ گئی۔
اگر آپ مہنگی سولر پلیٹیں خریدنے کی طاقت نہیں رکھتے تو صرف ای پلیٹ سے بھی کام چلا سکتے ہیں،کیونکہ پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔
نجی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق سولر ٹیکنالوجی کمپنی ”ٹرائناسولر“ (Trinasolar) نے اپنی سولر پلیٹوں کی جدید “ورٹیکس این 720 واٹ “(Vertex N 720W) سیریز پاکستان میں لانچ کر دی ہے۔
کمپنی نے دعویٰ ہے کیا ہے کہ یہ پینلز جدید ترین این ٹائپ اور آئی ٹاپ کون سیل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زیاد سے زیادہ 720 واٹ کی پاور آؤٹ پٹ پیدا کرسکتے ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ کم روشنی والے حالات میں بھی اچھی بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،کمپنی کے مطابق انتہائی درجہ حرارت اور الٹرا وائلیٹ انحطاط کو برداشت کرنے کے لیے ان پینلز کی بہت سخت ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ پینلز خریدنے کے بجائے آپ کم پینلز سے ہی اب کام چلا سکیں گے۔فی ماڈیول زیادہ پاور آؤٹ پٹ سے کم پینلز کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ریکنگ، وائرنگ اور مزدوری سے متعلق اخراجات درجے کم ہوتے ہیں۔


