جہلم شہر کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے ملک محمد صادق آف یوکے نے کچہری چوک میں پودے لگانے کی تیاری کے سلسلے میں صفائی کا کام اپنی نگرانی میں شروع کروا دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا بھی ہے۔
ملک محمد صادق آف یوکے نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میڈم شگفتہ سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں باہمی مشاورت کے بعد کچہری چوک میں شجرکاری کے لیے صفائی مہم کا آغاز کیا گیا۔ ملک محمد صادق کی براہِ راست سپرویژن میں جاری اس کام کے بعد وہاں پودے لگائے جائیں گے جبکہ مستقبل میں شہر کے دیگر مقامات پر بھی اسی نوعیت کے فلاحی اور ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد صادق آف یوکے نے کہا کہ انہیں کمپنی ہاؤس میں دو سالہ تجربہ حاصل ہے اور مینجمنٹ کے شعبے میں عملی مہارت کی بنیاد پر وہ جہلم میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خدمات صرف جہلم تک محدود نہیں بلکہ وہ مختلف صوبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ترقیاتی کام کروا چکے ہیں۔
ملک محمد صادق آف یوکے کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ پاکستان آتے ہیں تو ان کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں اور اللہ کے فضل سے لوگ جانتے ہیں کہ وہ بے لوث انداز میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔


