اسلام آباد: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ ابیکس ایجوکیشن سسٹم نزد الرحمن مسجد فراش ٹاؤن اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔
یہ کیمپ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں منعقد ہوا، جہاں صبح 11 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک مریضوں کا مفت معائنہ اور علاج کیا گیا۔
کیمپ میں آئی سپیشلسٹ، ڈینٹل سپیشلسٹ اور میڈیکل سپیشلسٹ پر مشتمل ٹیم نے مریضوں کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
تقریب میں قائم مقام صاحبِ مجاز اسلام آباد چوہدری طارق، ذمہ داران سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، تنظیم الاخوان اسلام آباد کے عہدیداران اور علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں عرصہ دراز سے ملک بھر میں فلاحی اور طبی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
کیمپ کے دوران مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو دعاؤں سے نوازا۔
اس موقع پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی نگرانی میں مستقبل میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔


