دینہ: ایس ایچ او تھانہ دینہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، دوران سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نصراللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


