جہلم: پاپولر لائنز کلب کے زیر اہتمام غریب، نادار اورمستحق افراد کے لئے بارہویں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ا متیاز حسین ملک، محمد ادریس انٹرنیشنل لائنز کی جانب سے 29 فروری بروز جمعرات کوصبح 9تا دوپہر 2 بجے تک بمقام سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ندیم خان، امتیاز حسین ملک،صدرا سا مہ لطیف ،پاپولر لائنز کلب کی رہائش گاہ بالمقابل مسجد مائی حاجن ڈھوک جمعہ جہلم میں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید زوہیب الحسن آئی اسپیشلسٹ و سرجن نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا، جن مریضوں کو آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت تھی ان کا موقع پر ہی آپریشن کئے گئے۔


