Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست لازمی ہے، ناروے
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فلسطینی ریاست لازمی ہے، ناروے

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
4 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

دوحہ: ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فلسطینی ریاست ضروری ہے اور دو ریاستی حل اسرائیل کے بھی مفاد میں ہے۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کو انٹرویو میں ایسپن بارتھ ایڈے نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے لیے ناروے کی اوسلو معاہدہ سے غزہ جنگ بندی کی حمایت تک کوششوں پر بات کی۔

ناروے کے وزیرخارجہ نے دو ریاستی حل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اوسلو معاہدے کے تحت دو ریاستی حل کی تجویز ایک مرتبہ پھر ابھر کر سامنے آئی ہے لیکن اسرائیل کے موجودہ وزیراعظم کی جانب سے دو ریاستی حل سے انکار تشویش ناک بات ہے۔

انہوإں نے کہا کہ اسرائیل کی کئی حکومتوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ فلسطین کا حل دو ریاستوں کے قیام پر ہوگا، جس میں خود مختار فلسطینی ریاست اور اسرائیل کی ریاست شامل ہے اور معاہدے کے تحت دونوں پرامن رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان مذاکرات اور تصفیے کے بعد فلسطینی ریاست کے امور وہاں قائم ہونے والے ادارے سنبھال لیں گے، فلسطینی ریاست میں مغربی کنارہ اور غزہ سمیت دیگر علاقے شامل تھے۔

ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ میرا اس بات پر یقین ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست کا مکمل حق حاصل ہے، یہ ریاست نہ صرف زبانی حد تک بلکہ عملی طور پر قائم ہونی چاہیے، جس کی اپنی سرحد ہو اور وہ ریاست اپنے عوام کی خدمت کرے اور فلسطین کے اندر عوام کو جمہوری انداز میں اپنی قیادت کے انتخاب کا حق ملے۔

ایسپن بارتھ ایڈے نے کہا کہ اسرائیل کو بارہا پیغام دے چکے ہیں کہ اگر آپ مستقبل میں صہیونی اسرائیلی اور جمہوری ریاست کے طور پر برقرار رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطین کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ فلسطینی جو بہتر معیشت اور اپنے عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں بھی مکمل سیاسی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔

فلسطینی ریاست کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ علاقوں میں آبادکاری غیرقانونی ہے، جس کا اظہار اقوام متحدہ کی کئی قراردادوں میں کیا گیا ہے اور فلسطین کو ریاست بنانے چاہتے ہیں تو پھر اس کی سرحدیں ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دو ریاستی حل نہ صرف فلسطینیوں بلکہ اسرائیل کے بھی حق میں ہے کیونکہ اسرائیل کو پائیدار ریاست بنانے کے لیے سلامتی کے خدشات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

نارویجن وزیرخارجہ نے غزہ پر اسرائیلی کارروائی کو یوکرین جنگ سے موازانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس پر مغربی ممالک کا دوہرا معیار نہ صرف نظر آرہا ہے بلکہ میں اس پر بات کرچکا ہوں کہ ایسا نہیں لگنا چاہیے کہ دوہرے معیار کا مظاہرہ ہو رہا ہو بلکہ یقینی بنایا جائے کہ ایک جیسے معاملات پر ہمارا مؤقف یکساں ہو کیونکہ یہ تاثر عالمی سطح پر فائدہ مند نہیں ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
38%
2 km/h
بدھ
30 °C
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
34 °C

تازہ ترین

جہلم میں سنگھوئی کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق،16 سالہ لڑکا زخمی
14 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی میں ضمانت دینے کی رنجش پر بااثر شخص نے میاں بیوی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
13 اکتوبر, 2026
جہلم میں مرغی کے گوشت کی من مانے نرخوں پر فروخت، کم وزن اور صفائی کے ناقص انتظامات پر شہری پریشان
13 اکتوبر, 2026
ضلع جہلم میں صفائی ستھرائی کا نظام مزید منظم اور موثر بنانے کے لیے اقدامات پر غور
13 اکتوبر, 2026
سوہاوہ کی حدود میں پاکستان پوسٹ کے 16 برانچ پوسٹ آفس بند، سابقہ 45 ماہ کے اعزازیہ معاوضے تاحال واجب الادا
13 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

سعودی عرب میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کے سر قلم

22 دسمبر, 2023

کینیڈا میں بھارتی ایجنٹوں کیخلاف گھیرا تنگ ، نجر کیس میں مزید گرفتاریاں متوقع

28 دسمبر, 2023

کینیڈا نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس معاف کر دیا

22 نومبر, 2024

رواں برس بھی غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

5 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں