Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مسلسل حرام کھانے سے دل مردہ ہو جاتے ہیں حق و باطل کی سمجھ نہیں آتی، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مسلسل حرام کھانے سے دل مردہ ہو جاتے ہیں حق و باطل کی سمجھ نہیں آتی، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 نومبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ کسی کو نہ دیکھیں کوئی کیا کر رہا ہے یہ دیکھیں میرے لیے اللہ اور اللہ کے نبی نے کیا ارشاد فرمایا ہے۔ہر غلط عمل مخلوق خدا کو دین سے روکنے کا سبب بنتا ہے۔کیونکہ ہر غلط عمل دنیا میں فساد پھیلاتا ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے جمعتہ المبارک کے روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم نے اپنا کلام عطا فرمایا انبیاء ؑ مبعوث فرمائے ہر طرح سے راہنمائی فرمائی اس کے باوجود ہم انکار کر رہے ہیں۔ اللہ کے حکم پر عمل نہ کرنا بھی انکار ہی کی ایک قسم ہے۔ یہ فانی جہان ہے نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا ہر ایک نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ اپنا جائزہ لیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہر عمل اللہ کے لیے کریں۔

انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔آپ ﷺ کی عظمتوں کو بیان کرنے سے مخلوق قاصر ہے۔آپ ﷺ کے حضور جو بھی حاضر ہو ا اُسے اللہ کے روبرو کر دیا کہ کیسے اللہ کی عظمت بیان کرنی ہے۔کفار حق کو جانتے ہوئے بھی انکار کیوں کرتے تھے؟ کیا سبب تھا؟ صرف اس لیے کہ وہ حق کے ساتھ اپنی مرضی شامل کرنا چاہتے تھے۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ دین اسلام حق اور باطل کو واضح کر دیتا ہے۔اس کے باوجود لوگ دینی ہستیوں پر بحث کرتے ہیں جس کے پیچھے مقصد ذاتی پسند اور ذاتی انا ہوتی ہے۔اللہ کی رضا میں جب مخلوق کی رضا شامل ہو جائے پھر حق میں ملاوٹ ہوگی۔آج بھی ہمارے پاس قرآن کریم موجود ہے احادیث مبارکہ موجود ہیں کیا ہم ان کے مطابق اپنی زندگیاں بسر کررہے ہیں یا ہم بھی حق کے ساتھ اپنی ذاتی مرضی شامل کر رہے ہیں؟یہی تو اقوام سابقہ نے کیا تھا جن کی مثالیں قرآن کریم میں بیان فرمائی گئی ہیں۔اصول بیان فرما دیئے گئے جو بھی ایسا کرے گا اس کا انجام بھی وہی ہو گا جو ان کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ استغفار کرتے رہنا چاہیے کم از کم دن میں ایک تسبیح ضرور ہونی چاہیے جانے انجانے میں جو غلطی ہو جائے اس کی اللہ کریم سے معافی ہوجائے گی۔اللہ کریم ہر شئے سے واقف ہیں جو بھی کوئی کر رہا ہے وہ جانتا ہے ہمیں ایک دن اس کے حضور پیش ہونا ہے ہر ایک عمل کا حساب دینا ہے ان چیزوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔

آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
24°C
Jhelum
clear sky
24° _ 24°
66%
1 km/h
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
37 °C
منگل
37 °C
بدھ
38 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ کے علاقہ پنڈ جاٹہ کے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

5 دسمبر, 2024

پنڈدادنخان میں ہرن پور پھاٹک کے قریب نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

13 جون, 2026

جہلم میں پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

11 نومبر, 2025

منگلا ڈیم اپنی بلند ترین سطح کے قریب،منگلا ڈیم 95 فیصد بھر گیا، 5 فٹ گنجائش باقی

15 ستمبر, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں