Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا، اعجاز حسین
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے ہم سب کو مل جل کر کردار ادا کرنا ہوگا، اعجاز حسین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

سلاؤ: پاکستان ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہمیں اس کی قدر کرتے ہیں پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے یوم قرارداد پاکستان پر ہم سب مل کر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے ہم بلاتفریق کام کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان ہائی کمیشن لندن کے فرسٹ سیکرٹری اعجاز حسین نے سلاؤ میں پاکستانی سوشل سوسائٹی کے زیر اہتمام یوم قرارداد پاکستان ڈے کے حوالے سے منعقدہ افطار ڈنر کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ ملک پاکستان کے مفادات کو ہر وقت مقدم رکھا جس پر کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان نے ہمیشہ مشکل حالات کا مقابلہ کیا پاکستان ایک مرتبہ پھر مشکلات سے نکل کر ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا پاکستانی قوم بہادر اور محب وطن ہے ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا پوری قوت ایمانی سے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیتپوری دنیا میں جب کوئی اوورسیز پاکستانی زندگی کے کسی بھی شعبے میں ترقی اور کامیابی حاصل کرتا ہے تو ہمارا سر فخر سے بلند ہوتا ہے اوورسیز پاکستانی ملک پاکستان کے بہترین سفیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن کمیونٹی کے ساتھ ہر سطع پر مل کر کام کرنا چاہتا ہے کمیونٹی کے ساتھ تعلق کو مل کر مزید مضبوط بنائیں گئے۔

فرسٹ سیکرٹری پاکستان ہائی کمیشن لندن اعجاز حسین نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن لندن اوورسیز پاکستانیوں کا اپنا گھر ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ میں کمیونٹی کو پاکستان ہائی کمیشن لندن کی طرف سے کھلی دعوت دیتا ہوں اوورسیز پاکستانی ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں ان کے ساتھ مل کر ان کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی ترقی میں مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے۔

تقریب سے ممتاز سیاسی سماجی رہنما فوکل پرسن وزرات اوورسیز پاکستانیز اٹلی چوہدری فیصل چیچی نے اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کے مفاد کاتحفظ کرناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے یوم قراردار پاکستان ڈے ہمارے لیے اتفاق و اتحاد کا واضع پیغام ہے۔ پاکستان کے قومی دن منا کر ہم اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن کا کمیونٹی سے مضبوط تعلق دیکھکر خوشی ہوئی۔

تقریب کے اسٹیج سیکرٹیری وقار ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بیرونی دنیا میں ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں ہمیں اپنے سیاسی اور دیگر ذاتی اختلافات کو بالاۓ طاق رکھتے ہوے ملک پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھنا ہو گا۔

میزبان پاکستانی سوشل سوسائٹی کے چیئرمین قیصر چیچی صدر چوہدری منور چیچی، سیکٹریری جنرل محمد علی نے اظہار خیال کرتے ہوئے فرسٹ سیکریٹری ہائی کمیشن لندن کو سلاؤ آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد برطانیہ میں پاکستانیت کو فروغ دینا ہے اس کے لیے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ میاں سلیم نے کہا کہ پاکستان سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

تقریب سے آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض،حمد کاشف، چوہدری عنصر ایڈووکیٹ، احسن گھرال، نعیم طاہرسمیت مقامی کونسلرز کمیونٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ فرسٹ سیکٹریری پاکستان ہائی کمیشن اعجاز حسین نے کمیونٹی رہنماؤں کے ہمراہ یوم قراردار پاکستان ڈے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا اورانہیں گفٹ بکس بھی پیش کیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
51%
2 km/h
جمعہ
33 °C
ہفتہ
35 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
30 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میئر برمپٹن مسٹر پیٹرک براؤن کی طرف سے پاکستانی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر

8 مارچ, 2025

ڈھاکا میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کا بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ

30 اگست, 2024

امریکہ میں مقیم پاکستانی نے 9 ملین ڈالر پاکستان کی معروف یونیورسٹی کو عطیہ کر دیئے

23 نومبر, 2023

جعلی مینڈیٹ والوں نے ملک و قوم کو قرضوں کے سونامی کے حوالے کر دیا، تحریک انصاف نارتھ ویسٹ

4 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں