Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: امارات میں ملازمت کیلئے غیرملکیوں کے 4 طبی ٹیسٹ لازمی قرار
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

امارات میں ملازمت کیلئے غیرملکیوں کے 4 طبی ٹیسٹ لازمی قرار

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
17 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے لیے غیرملکیوں کے 4 طبی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیئے گئے۔

خلیجی اخبار االامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کے ڈائریکٹر آپریشنز کریگ ہالپین نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں عالمی معیارکو مدنظر رکھتے ہوئے 4 میٹیکل ٹیسٹ مقرر کیے گئے ہیں تاکہ یہاں پہلے سے مقیم افراد اور نئے آنے والوں کی عمومی صحت متاثر نہ ہو، جو چار میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں ان میں سی بی سی، سینے کا الٹراساونڈ تا کہ پھیھپڑوں اور نظام تنفس کی جانچ کی جاسکے، اس کے علاوہ جوڑوں اور بلڈ پریشر وغیرہ کا معائنہ شامل ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس لیے یہاں آنے والوں کی عمومی صحت کی جانچ قبل ازوقت ممکن بنائی جارہی ہے، ملازمت کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات آنے والوں کے لیے مرکزی میڈیکل ٹیسٹ سینٹر کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کی حامل ہے، طبی مرکز کی لیبارٹری میں معیاری اور اعلیٰ مشینری دستیاب ہے جہاں ماہرین کی ٹیم بھی موجود ہے جو اپنے شعبوں میں تجربہ کار ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان سے وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات جانے والوں کو جنوبی ایشیائی ملک کی ایئر لائنز اور حکام اپنے شہریوں کو وزٹ ویزہ کی تمام ضروریات جیسا کہ رہائش کا ثبوت، نقد رقم اور کریڈٹ کارڈز کی صورت میں خاطر خواہ فنڈز اور واپسی کے ہوائی ٹکٹوں کی ضرورت کو پورا کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں کیوں کہ جو مسافر تمام ضروریات کو پورا نہیں کرتے انہیں بورڈنگ سے انکار کردیا جاتا ہے، اس لیے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اضافی منظوریوں کی پریشانی سے بچنے کے لیے ایک ہی ایئرلائن سے آمد اور واپسی کے ٹکٹ خریدیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیا کہ "وہ سیاحتی ویزے کی تمام شرائط کو پورا کریں اور سیاحتی ویزے پر یو اے ای میں ملازمتوں کی تلاش میں نہ جائیں، وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کے پاس واپسی کا ٹکٹ، 3000 درہم فنڈز اور ہوٹل میں رہائش ہونی چاہیئے، جب آپ سیاحتی ویزہ پر ہوتے ہیں تو آپ کو صرف سیاحت ہی کرنی چاہیے، امارات میں عجائب گھر، مساجد اور مال وغیرہ سمیت دیکھنے کے دیگر بھی بہت سارے مواقع موجود ہیں، جب آپ سیاحتی ویزہ پر ہوں تو نوکریاں تلاش کرنے کی کوشش نہ کریں، جو لوگ نوکریوں کی تلاش میں ہیں ان لوگوں کو ایمپلائمنٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات آنا چاہیے”۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ کو منظور کرلیا

3 جون, 2024

امریکا؛ 500 تارکین وطن کو فوجی جہازوں میں بھر کر اُن کے ملک روانہ کردیا گیا

24 جنوری, 2025

مدینہ منورہ، 40 برس سے زائرین کو مفت چائے پلانے والے شیخ اسماعیل انتقال کر گئے

18 اپریل, 2024

سعودی وزٹ ویزے میں آن لائن توسیع کتنے دن قبل کرائی جا سکتی ہے؟

24 اکتوبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں