جہلم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص اور ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والی دو گاڑیاں پکڑ لی ہیں۔
گاڑیوں سے تقریباً 1700 لیٹر پانی ملا دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا گیا۔ گاڑیوں کے مالکان پر 65 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ملاوٹی دودھ منڈی بہاؤالدین سے راولپنڈی میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جا رہا تھا۔ کارروائیاں جی ٹی روڈ ٹول پلازہ، جادہ چنگی اور مین جی ٹی روڈ پر ناکے لگا کر کی گئیں۔
اس کے علاوہ فوڈ اتھارٹی نے 11 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 42 ہزار لیٹر دودھ کو بھی چیک کیا۔
ترجمان کے مطابق دودھ بردار گاڑیوں کی جانچ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ دودھ فراہم کیا جا سکے۔


