Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم پولیس کے الیکشن 2024 کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل، پلان جاری
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم پولیس کے الیکشن 2024 کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل، پلان جاری

عادل چوہدری
عادل چوہدری - چیف ایڈیٹر
6 فروری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈی پی او ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر جہلم پولیس کے جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل، سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق الیکشن 2024ء کے سلسلہ میں تمام تر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ضلع بھر میں 766پولنگ اسٹیشنز پر تین ہزار سے زائد پولیس افسران سمیت دیگر اداروں کے اہلکار الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

ترجمان جہلم پولیس نے بتایا کہ ان میں 36 اے کیٹیگری، 172 بی کیٹیگری جبکہ 558 سی کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ کیٹیگری وائز تمام پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان آرمی اور رینجرز کے دستے بھی موجود ہوں گے،تمام حلقہ بندیوں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کی مناسبت سے سیکٹر وائز اور سب سیکٹر وائز تقسیم کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ فائرنگ، ہلڑ بازی کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جائے گی،قانون کی بالادستی کو قائم رکھا جائے گا، قانون شکن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران الرٹ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
few clouds
32° _ 32°
61%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم سمیت ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار

22 دسمبر, 2023

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، چوہدری نذر گوندل سرپرائز دے سکتے ہیں، پھٹا گروپ

31 جنوری, 2024

ادویات کی قیمتوں کے بعدسرکاری ہسپتالوں میں تشخیصی ٹیسٹوں کی فیسوں میں اضافے کا فیصلہ

22 جنوری, 2024

یکم فروری سے ای بز پورٹل کی تمام سہولیات آن لائن دستیاب ہوں گی

9 جنوری, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں