جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔
انہوں نے جہلم شہر میں نئی بننے والی اہم ترین سڑکوں کے اطراف کو پختہ کرنے اور خوبصورت بنانے کے لیے ٹف ٹائل لگانے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جادہ روڈ تا شاندار چوک، منڈی موڑ تا کچہری اور ڈنگی پلی تا ٹاہلیانوالہ روڈ کے اطراف کو نہ صرف پختہ کیا جائے بلکہ سڑکوں کے درمیان ڈیوائڈر کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے، اس کے علاوہ سکولز اور کالجز کے بچوں کے لیے انتظار گاہ بھی بنائی جا رہی ہیں۔