سوہاوہ میں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 2 افراد زخمی

سوہاوہ کے قریب تیز رفتار ٹرک جی ٹی روڈ پر الٹ گیا ، حادثہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سوہاوہ کے علاقہ پنڈ متے خان کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار ہینو ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 68 سالہ اسحاق ولد محمد دین اور 22 سالہ علی ولد اشفاق ساکنائے قصور زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اوردونوں زخمیوں ابتدائی طبی امداد دی جبکہ ایک شدید زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button