Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: ملازمت کے شعبوں میں عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں، پاکستانی نوجوان کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

ملازمت کے شعبوں میں عالمی سطح پر بڑی تبدیلیاں، پاکستانی نوجوان کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

اردو نیوز
اردو نیوز
1 اپریل, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

کراچی کے محمد اویس نے روایتی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک اچھی نوکری کی تلاش میں طویل انتظار کیا۔

مگر سخت مشکلات کے باوجود وہ مطلوبہ نوکری حاصل نہ کر سکے اور کئی ماہ بے روزگار رہنے کے بعد انہوں نے اپنا ’کیرئیر پاتھ‘ بدلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں قسمت آزمائی کا سوچا اور اے آئی اور ڈیٹا سائنس کی تربیت حاصل کرنے کے بعد ان مہارتوں کی بنیاد پر نئی نوکری تلاش کرنا شروع کر دی۔

چند ہی ماہ بعد نئی سیکھی گئی مہارت کی وجہ سے انہیں ایک بین الاقوامی کمپنی میں گھر سے کام کرنے کا موقع مل گیا۔ آج وہ ایک اچھی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں اور مستقبل کے لیے مزید فنون سیکھنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

وہ اپنے دوستوں کو بھی مشورہ دیتے ہیں کہ روایتی تعلیم اور ڈگریوں سے ہٹ کر جدید مہارتیں اور فنون سیکھیں تا کہ انہیں بھی مناسب نوکری مل سکے۔

پاکستان میں مختلف شعبوں کے ماہرین بھی اویس کے خیال سے متفق ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جب دنیا بھر کی طرح یہاں بھی روایتی نوکریاں معدوم ہو رہی ہیں اور ان کی جگہ نئے شعبے سامنے آ رہے ہیں جن کے لیے نئے ہنر سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہر محمد نعمان اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں معلومات سب سے قیمتی سرمایہ بن چکی ہیں۔

’اب کمپنیاں بہتر فیصلے کرنے کے لیے اعداد و شمار پر انحصار کر رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ جیسے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور ان میں مہارت رکھنے والے افراد کی مانگ بڑھ رہی ہے۔‘

محمد نعمان کے مطابق بہت سے نوجوانوں نے مصنوعی ذہانت کے کورسز کیے اور اب وہ مختلف بین الااقوامی کمپنیوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس شعبے میں مہارت رکھنے والوں کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

معلوماتی تحفظ اور سائبر سکیورٹی

محمد نعمان کہتے ہیں کہ ڈیجیٹل معیشت کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ سائبر حملوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ بینکوں، کارپوریشنز اور دیگر اداروں کو اپنی آن لائن معلومات محفوظ بنانے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی لیے معلوماتی تحفظ کے ماہرین کی مانگ میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے۔

ان کے پاس انٹرشپ پر کام کرنے والے ایک نوجوان زاہد محمود نے فری لانسنگ کے ذریعے سائبر سکیورٹی سیکھی اور آج وہ دنیا بھر کے کلائنٹس کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق روایتی نوکریوں کی جگہ فری لانسنگ ایک بہتر آپشن بنتا جا رہا ہے۔

ان کے علاوہ دنیا بھر میں ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کا استعمال بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے سافٹ ویئر کی تیاری اور ویب ترقی میں مہارت رکھنے والے افراد کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ پروگرامنگ زبانیں جیسے کہ پائتھون، جاوا، اور جاوا سکرپٹ سیکھ کر روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

کراچی کی رہائشی علینہ جاوید کے مطابق انہوں نے ایک یوٹیوب چینل اور بلاگ کے ذریعے ویب ڈویلپمنٹ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھی اور اب وہ کئی کمپنیوں کو آن لائن خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کاروبار کے آن لائن ہونے کے باعث ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت میں بے حد اضافہ ہو چکا ہے۔ کمپنیاں اپنی مصنوعات اور خدمات کی تشہیر کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ، مواد کی تیاری، اور سرچ انجن آپٹیمائزیشن جیسی مہارتیں سیکھ کر بہتر مواقع حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

نئے کام سیکھنے کا آسان ذریعہ اور مرضی کے اوقات

علینہ کہتی ہیں کہ آج کے نوجوان مختلف آن لائن پلیٹ فارمز سے اپنی مطلوبہ مہارتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ آن لائن کورسز کے ذریعے لوگ اپنے گھروں سے ہی عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار کر سکتے ہیں۔ خود سیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنے کیریئر کو نئی سمت دے سکیں۔

دنیا بھر میں گھروں سے کام کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ عالمی وبا کے بعد کئی کمپنیاں ریموٹ ورک کو مستقل بنیادوں پر اپنا چکی ہیں۔ اس رجحان کے باعث دنیا کے کسی بھی ملک میں بیٹھ کر عالمی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ لوگ اپنی مرضی کے اوقات میں کام کر سکتے ہیں اور سفری اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
scattered clouds
31° _ 31°
58%
2 km/h
اتوار
37 °C
پیر
40 °C
منگل
40 °C
بدھ
38 °C
جمعرات
33 °C

تازہ ترین

سوہاوہ: 21 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش اور اغواء کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
25 جولائی, 2026
جہلم: ایف بی آر فائلر فیس میں اضافے پر کاروباری حلقوں کی تشویش
25 جولائی, 2026
جہلم میں سستی روٹی کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا، روٹی اور نان مہنگے داموں فروخت ہونے لگے
25 جولائی, 2026
جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں 2024 سے مطلوب دو اشتہاری مجرمان گرفتار
25 جولائی, 2026
دریائے جہلم کے وسط میں مبینہ عارضی ڈمپنگ پوائنٹ پر شہریوں کی تشویش
25 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں ایل پی جی گیس کی بلیک میں فروخت، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری پریشان

27 مارچ, 2026

ادویات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ، مریض اور ان کے لواحقین پریشان

11 دسمبر, 2024

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا

24 جون, 2024

مون سون سیزن؛ جہلم میں نکاسی آب کے بھرپور انتظامات، نالوں پر تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

16 جولائی, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں