دی ہیگ: پاکستان اسلامک سنٹر میں عظیم الشان محفل معراج النبیؐ کا انعقاد

دی ہیگ: پاکستان اسلامک سنٹر دی ہیگ میں عظیم الشان محفل معراج النبیﷺ کا انعقاد ہوا۔

محفل کاآغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔نقابت کے فرائض صوفی شفیق چشتی نے انجام دیے ۔ شہزاد خان ،صوفی شفیق چشتی ،اور میاں مظفر نے بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

پاکستان اسلامک سنٹر کے خطیب علامہ غلام مصطفے نقشبندی نے فلسفہ معراج النبی ﷺ پر سیرحاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معراج میں اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول ﷺ کو عظیم تحائف سے نوازا۔

آخر میں درود وسلام اور دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا ۔کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے محفل میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ پاکستان اسلامک سنٹر کی انتظامیہ نے حاضرین کی تواضع کھانوں سے کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button