Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: نبی اکرم ﷺ ساری انسانیت کے لیے مجسم رحمت ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

نبی اکرم ﷺ ساری انسانیت کے لیے مجسم رحمت ہیں، امیر عبدالقدیر اعوان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
21 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ ساری انسانیت کے لیے مجسم رحمت ہیں،ماہ ربیع الاول میں جو ہم اظہار محبت کرتے ہیں اس میں بھی حدود و قیودکو ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس لاہور کینٹ میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ کو مجسم رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔اظہار محبت اور اظہار عقیدت ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے ضرور ہونی چاہیے لیکن ان حدود و قیود کا خیال رکھا جائے جن کا حکم بعثت رحمت عالم ﷺ کے ساتھ تمام مومنین پر ضروری ہے ان کا پابند ہونا ہوگا۔اپنی ذات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ایک لفظ پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول کو ایام کے ساتھ مقید نہ کیا جائے۔ ہر مومن پر لازم ہے کہ وہ اپنی خواہشاتِ نفسانی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے شریعت کے بتائے ہوئے راستے پر چلے اور اپنے ہر قول و فعل کو شمعِ نبوت کی روشنی میں پرکھے۔ یہ محبت صرف چند رسمی تقریبات یا مخصوص ایام تک محدود نہیں، بلکہ اس کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کے ہر سانس اور ہر لمحے کو آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور احکامات کے تابع بنا دیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے مزید کہا کہ حقیقی عید میلاد النبی ﷺ وہی ہے جب ہماری پوری زندگی رسول اللہ ﷺ کے اسوہ حسنہ کی عملی تصویر بن جائے۔ اسی میں ہمارے ایمان کی تکمیل، ہماری محبت کی صداقت اور ہماری نجات کا راز پوشیدہ ہے۔

انہوں نے ملک میں موجود مختلف طبقات، بشمول فورسز، علماء، تاجر برادری اور عدالتی نظام سے وابستہ افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ادارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ہمارے فوجی جو روزانہ کی بنیاد پر شہید ہو رہے ہیں اللہ کریم ان کی قربانیاں قبول فرمائیں۔شہداء کے والدین اپنی آنکھوں کے نور کے جسد خاکی وصول کرتے ہیں یہ ان کا ہی حوصلہ ہے۔اللہ کریم والدین کو اس اجر عطا فرمائیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان سیاسی اختلافات ہو سکتے ہیں، لیکن اگر یہ اختلاف ملک کو نقصان پہنچانے کی حد تک پہنچ جائیں تو ایسی صورت میں بحیثیت مسلمان ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ملک کے تحفظ کو ترجیح دیں۔

امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھر کا ٹوٹا ہوا برتن بھی باہر نہیں پھینکنا چاہتے، اسی طرح ہمیں اپنے ملک کے معاملات میں بھی احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹانا ایمان کا حصہ ہے۔

انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمیں سیرتِ نبوی ﷺ کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اس کی روشنی میں اپنی زندگیوں کو ڈھالنے کی توفیق عطا فرمائے۔اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائیں۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی دعا بھی فرمائی۔

یاد رہے کہ اس بابرکت پروگرام میں جہاں ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی وہاں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں شیخ روحیل اصغر سابق مشیر وزیر اعظم، فیڈرل منسٹر رانا مبشر، تنویر اسلم سیتھی، بلال یاسین ایم پی اے، مولانا سرفراز اعوان، مولانا اسید الرحمان، سعد نذیر چیئر مین بلیو ورلڈ سٹی بھی شامل تھے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
37%
پیر
25 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

15 اپریل, 2025

بغیر رجسٹریشن ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

16 جون, 2025

دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، محنت کش کی بیٹی کا جہیز جل کر خاکستر

4 فروری, 2026

اوورسیز پاکستانی ہر شعبہ زندگی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس

13 دسمبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں