Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: کمشنر اور آر پی او کا ضلع جہلم کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

کمشنر اور آر پی او کا ضلع جہلم کا دورہ، محرم الحرام کے سکیورٹی و انتظامی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جون, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیق احمد چوہدری، متعلقہ سول و پولیس افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی ریجن نے تحصیل دینہ میں تھانہ منگلا کینٹ کی حدود میں واقع اسد آباد میں جاری مجلس کا دورہ کیا اور وہاں کیے گئے انتظامی و سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حکام نے مجلس کے داخلی و خارجی راستوں، واک تھرو گیٹس، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم، پولیس نفری کی تعیناتی، فیلڈ عملے کی موجودگی اور عزاداروں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تعینات پولیس افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹی، حفاظتی اقدامات اور مجموعی سیکیورٹی پلان کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کمشنر اور آر پی او کو محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات، بین المحکمانہ رابطہ کاری، کنٹرول روم مانیٹرنگ، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات، محرم سبیل کیمپوں، ریسکیو انتظامات اور عزاداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے ضلع بھر میں سیکیورٹی پلان، پولیس نفری کی تعیناتی، حساس مقامات کی نگرانی، سیف سٹی کیمروں، سی سی ٹی وی مانیٹرنگ، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان، نظم و ضبط اور عوامی سہولیات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اپنے فرائض انجام دیں تاکہ مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں منعقد ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔

دورے کے اختتام پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک اور آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ضلع جہلم میں کیے گئے سیکیورٹی اور انتظامی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے، مؤثر مانیٹرنگ جاری رکھنے اور عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی اور عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل ہر صورت بروئے کار لائے جائیں گے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
56%
2 km/h
جمعرات
34 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
38 °C
اتوار
37 °C
پیر
40 °C

تازہ ترین

جہلم میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں شروع، مساجد و مدارس کو سجانے کا سلسلہ جاری
19 اگست, 2026
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے شفاف ٹیکس ادائیگی کیلئے سرگرمیاں تیز کر دیں
19 اگست, 2026
جہلم میں پری میڈیکل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ، ملزم گرفتار
19 اگست, 2026
جہلم کی تاجر تنظیموں کے نمائندگان کا اہم اجلاس، مسائل کے حل کی یقین دہانی
19 اگست, 2026
جہلم میں پانچ روز سے وقفے وقفے سے جاری بارشوں نے شہری نظام زندگی کو متاثر کرکے رکھ دیا
19 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب حکومت کا ای اشٹام پیپر کا جدید خودکار نظام نافذ، شہریوں کے لیے سخت شرائط لاگو

22 ستمبر, 2025

دینہ میں جی ٹی روڈ رتیال موڑ پر کار بے قابو ہو کر الٹ گئی، ایک شخص زخمی

11 جنوری, 2025

محلہ اسلام گنج مشرقی بلاک کھیوڑہ میں گیس پریشر کا مسئلہ حل، عوام نے اطمینان کا اظہار

5 فروری, 2025

رمضان بازار میں اشیا کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

13 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں