Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سام سنگ الیکٹرانکس کو توقع سے زیادہ منافع میں کمی کا سامنا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سام سنگ الیکٹرانکس کو توقع سے زیادہ منافع میں کمی کا سامنا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
10 جنوری, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جنوبی کوریا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس کا کہنا ہے کہ سنہ 2023 کے آخری 3 ماہ کے اس کے منافع میں ایک تہائی سے زیادہ کمی واقع ہونے کا امکان ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ کمی تجزیہ کاروں کی توقع سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ کمپنی کو منافع میں اس کمی کی وجہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر الیکٹرانکس آئٹمز کی مانگ بہت نیچے آگئی ہے۔

سام سنگ میموری چپس، اسمارٹ فونز اور ٹیلی ویژن بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے اور یہ اپنی مالیاتی آمدنی کی تفصیلی رپورٹ 31 جنوری کو جاری کرنے والی ہے۔

سام سنگ نے اندازہ لگایا کہ اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی میں اس کا آپریٹنگ منافع 2.8 ٹریلین وان یعنی 2 ارب 13 کروڑ ڈالر تک گر گیا جو سال 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہے۔ یہ ٹیکنالوجی انڈسٹری کے تجزیہ کاروں کے متوقع 3.7 ٹریلین وان سے بہت کم ہے۔

کوویڈ لاک ڈاؤن کے دوران الیکٹرانک گیجٹس اور ان میں موجود میموری چپس کی مانگ میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ صارفین نے گھر پر استعمال کرنے کے لیے نئے آلات خریدے تھے۔

تاہم گزشتہ سال میموری چپ کی قیمتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جس کی وجہ وبائی امراض کے تناظر میں کلیدی الیکٹرانک اجزا کے بڑے ذخیرے اور لیپ ٹاپ اور موبائل فون جیسے آلات کی سست فروخت تھی۔

اس کا سام سنگ کی آمدنی پر بڑا اثر پڑا کیونکہ اس نے سنہ 2023 کی تیسری سہ ماہی میں اس کے آپریٹنگ منافع میں ایک سال پہلے کی اسی مدت کے مقابلے میں 77 فیصد سے زیادہ کی کمی دیکھی۔

سام سنگ کے ایگزیکٹیو جوناتھن گیبریو

پچھلی سہ ماہی میں منافع کے اسی پیمانے میں 95 فیصد کمی واقع ہوئی جس نے سام سنگ کو اپنے پلان کے برخلاف میموری چپس کی پروڈکشن میں خاطر خواہ کمی کرنی پڑی۔

سام سنگ کے ایگزیکٹو جوناتھن گیبریو نے منافع میں کمی کے حوالے سے لاس ویگاس میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے کنزیومر ٹیکنالوجی تجارتی شو (سی ای ایس 2024) کے موقعے پر کیا۔

اس سال کی تقریب میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد اور 4 ہزار نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
32°C
Jhelum
light rain
32° _ 32°
39%
2 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

جہلم: موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد
10 اکتوبر, 2026
دینہ: یونین کونسل لدھڑ کی تقسیم پر تحفظات، راجہ حسن اختر کا سلطان پور کو نیا مرکز بنانے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ
10 اکتوبر, 2026
جہلم میں جدید لیزر ٹیکنالوجی سے عینک سے نجات کی سہولت، رضیہ فاؤنڈیشن آئی اسپتال میں ہزاروں افراد کے آپریشن مکمل
10 اکتوبر, 2026
سوہاوہ میں زمین پر قبضے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار
10 اکتوبر, 2026
قانون کی پاسداری، حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اللہ تعالیٰ کی رضا میں سکونِ قلب پوشیدہ ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
10 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا

22 فروری, 2024

یوٹیوب کا مصنوعی ذہانت سے ویڈیوز بنانے والے جعل سازوں کے خلاف کارروائی کا منصوبہ

16 نومبر, 2023

ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ’گوگل والٹ‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان

25 دسمبر, 2024

ملک میں انٹرنیٹ سروس مکمل بحال کردی گئی، پی ٹی اے کا دعویٰ

31 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں