Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ: موسلادھار بارش، سیلاب، کئی موٹرویز بند، نظام زندگی درہم برہم
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ: موسلادھار بارش، سیلاب، کئی موٹرویز بند، نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
24 ستمبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لیڈز: برطانیہ میں موسلادھاربارش اورسیلاب کے باعث کئی موٹرویز بند جب کہ بس وٹرین سروسز شدید متاثر ہوئیں ،جس کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،ایم 25سلپ روڈ بند رہا، انگلینڈ کے جنوب مشرق میں ڈرائیوروں کوشدید مشکلات درپیش ہیں،انہیں لندن جانے کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ، اے ایف سی ومبلڈن اور نیو کیسل یونائیٹڈ کاآج منگل کو ہونے والا میچ منسوخ کردیاگیا،محکمہ موسمیات کےمطابق انگلینڈ کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث انگلینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا۔کئی موٹرویز اور ہم شاہراہیں بند ہوگئیں۔نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میٹ آفس نے وسطی اور جنوبی انگلینڈ کے بیشتر علاقوں کے لیےخراب موسم کی وارننگ جاری کر رکھی تھی ۔

شدید بارش کے سبب اے ایف سی ومبلڈن کا نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف منگل کی شام ہونے والا میچ "وسیع” سیلاب کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے ۔زرد موسم کی وارننگ ویلز کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔ انوائرونمنٹ ایجنسی کے پاس اس وقت سیلاب کی 12 وارننگز ہیں۔ انگلینڈ کے کئی علاقوں میں سیلاب آنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

سیلاب کے باعث M25 سلپ روڈ کو کئی گھنٹوں کے لیے بند کرنا پڑاجبکہ بسوں اور ٹرینوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ۔انگلینڈ کے جنوب مشرق میں ایک رات کی شدید بارش شہریوں کے لیے سفر میں تاخیر کا سبب بنی جس سے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔نیشنل ہائی ویز نے ڈرائیوروں کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی ہیں جنکشن 10 پر M25 سے شمال کی طرف جانے والی انٹری سلپ روڈ سیلاب کی وجہ سے بند ہونے کے بعد ڈرائیوروں سے لندن کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کا کہا گیا۔

سدرن ریلوے نے کہا کہ "شدید موسم” کی وجہ سے گیٹ وِک ایکسپریس، سدرن اور تھامس لنک سروسز متاثر ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں تاخیر ہوئی ہے۔میٹ آفس نے کینٹ، سرے اور سسیکس میں پیر کی صبح 05:00 سے 23:59 تک بارش کے لیے پیلی وارننگ جاری کی تھی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق انگلینڈ کے کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
30°C
Jhelum
light rain
30° _ 30°
68%
2 km/h
جمعرات
36 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
37 °C
پیر
28 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

بنگلہ دیش میں ’سلطنتِ بنگلہ‘ کا نیا نقشہ جاری، بھارت اور میانمار کے کئی علاقے شامل

18 مئی, 2025

برطانیہ میں نوزائیدہ مسلم بچوں کے ناموں میں محمد سرِفہرست

13 دسمبر, 2023

سعودی عرب نے پرتعیش جزیرے کا افتتاح کردیا

28 اکتوبر, 2024

اس عید پر غزہ کے بے گھر مسلمان بہت درد اور تکلیف میں ہیں، صدر جوبائیڈن

17 جون, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں