دینہ پولیس کی اہم کارروائی ،چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکے مہیب اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ موبائل فون مالیتی 3 لاکھ 50ہزار برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے دوکان کے کاؤنٹر سے شہری کا موبائل چوری کر لیا تھا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے جان و مال کی خفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔