Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانیہ میں شدید بیمار افراد کو زندگی ختم کرنے کا حق دینے کا بل رواں ماہ پیش کیا جائیگا
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانیہ میں شدید بیمار افراد کو زندگی ختم کرنے کا حق دینے کا بل رواں ماہ پیش کیا جائیگا

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
5 اکتوبر, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن: انگلینڈ اور ویلز میں ایسے شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد جنہیں ڈاکٹر جواب دے دیں، انہیں اپنی زندگی ختم کرنے کا حق دینے کے حوالے سے بل رواں ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ایڈملی بینڈ نے بل کی حمایت جب کہ ٹینی گرے تھامسن نے مخالفت کردی،2015میں اس بل کو پارلیمنٹ نے مسترد کردیا تھا۔

بل کی محرک لیبر رکن پارلیمنٹ کم لیڈ بیٹر نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ طبی معاونت کے ذریعے زندگی ختم کرنے کے حوالے سے بحث کی جائے۔2015میں اس معاملے پر بل کو اراکین پارلیمنٹ نے مسترد کر دیا تھا، وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر پہلے ہی یہ وعدہ کر چکے ہیں کہ اراکین پارلیمنٹ پارٹی پالیسی کی بجائے اپنی مرضی سے ووٹ دے سکیں گے۔

لیبر ایم پی کم لیڈ بیٹر نے کہا ہے کہ اس بل کی منظوری سے بالغ افراد کو یہ حق ملے گا کہ اگر وہ موت کے قریب ہیں تو موت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس بل کے تمام مندرجات ابھی سامنے نہیں آئے لیکن امکان ہے کہ یہ بل ہاؤس آف لارڈز میں اس تجویز کے مطابق پیش ہوگا کہ اگر بالغ افراد کو ڈاکٹروں نے چھ ماہ یا اس سے کم مدت کا وقت دیا ہے تو وہ موت کے حصول کیلئے طبی مدد حاصل کر سکیں گے۔

توقع ہے کہ پارلیمنٹ میں یہ بل 16 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا اور سال کے آخر میں اس پر بحث ہوگی۔ بل کو قانون بننے کیلئے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری درکار ہوگی۔

انرجی سیکرٹری ایڈ ملی بینڈ نے کہا ہے کہ موجودہ قانون ظالمانہ ہے اور وہ اس بل کے حق میں ووٹ ڈالیں گے اور مناسب حفاظتی اقدامات کے ساتھ ایسا کرنا درست ہوگا۔

سابق پیرالمپین بیرونس ٹینی گرے تھامسن نے کہا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کرینگی کیونکہ اس کے ناتواں اور معذور افراد پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور کسی کی چھ ماہ میں موت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تشخیص پر بھی تحفظات ہیں۔ فی الحال انگلینڈ، ویلز اور ناردرن آئرلینڈ میں کسی شخص کی زندگی ختم کرنے میں مدد کرنا جرم ہے اور اس کی سزا 14 برس جیل کی سزا ہے۔

فی الحال شدید بیمار اور تکلیف میں مبتلا افراد قبل ازوقت موت کے حصول کیلئے سوئٹزرلینڈ کا رخ کرتے ہیں جہاں شدید بیمار افراد کو مرنے میں معاونت کرنا قانون ہے لیکن اس کیلئے ایک معقول رقم اور سفر کرنے کے قابل ہونا بھی شرط ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
33°C
Jhelum
clear sky
33° _ 33°
55%
3 km/h
بدھ
33 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
33 °C
ہفتہ
34 °C
اتوار
36 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

گریٹر اسرائیل نقشہ؛ سعودی عرب کا شدید احتجاج

9 جنوری, 2025

خالصتان رہنما کی پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارک باد

9 جنوری, 2025

بھارت میں عجیب وبا؛ شہری ایک ہفتے کے اندر اندر گنجے ہوگئے

9 جنوری, 2025

حزب اللہ کا اسرائیل پر اب تک کا ‘سب سے بڑا’ راکٹ حملہ؛ 12 یہودی زخمی

8 اکتوبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں