Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: آئیسکو کی بڑی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث افراد پر 53 کروڑ 92 لاکھ روپے کے جرمانے عائد
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

آئیسکو کی بڑی کارروائی، بجلی چوری میں ملوث افراد پر 53 کروڑ 92 لاکھ روپے کے جرمانے عائد

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 مارچ, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مجموعی طور پر 53 کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار جرمانے عائد کیے ہیں۔

آئیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آئیسکو کے سربراہ ڈاکٹر محمد امجد خان کی قیادت میں 7 ستمبر 2023 کو شروع کی گئی اس مہم کو حکومت اور وزارت توانائی دونوں کی حمایت حاصل ہے۔

سرکاری اداروں، صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر متزلزل حمایت کی بدولت آئیسکو کی جانب سے تعینات کی گئی سراغ رساں ٹیموں نے اپنے آپریشنل سرکلز میں بجلی چوری کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

آئیسکو کے مطابق صرف فروری 2024 میں ان چوکس ٹیموں نے 311 بجلی چوروں کو پکڑا، جس کے نتیجے میں 22 اعشاریہ 9 ملین جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں، بجلی چوری میں ملوث 28 افراد کو پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا۔

ڈاکٹر محمد امجد خان نے کہا کہ جاری مہم سے بجلی چوری کے واقعات اور کمپنی لائن لاسز میں کمی لانے میں مدد ملی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ محصولات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں کسی قسم کا سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس لعنت کے خاتمے کے لیے آئیسکو کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

کمیونٹی کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ بجلی چوری کے کسی بھی واقعے کی اطلاع متعلقہ حکام کو ہیلپ لائن نمبر 118 کے ذریعے فوری طور پر دیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
17°C
Jhelum
clear sky
17° _ 17°
53%
1 m/s
پیر
29 °C
منگل
30 °C
بدھ
31 °C
جمعرات
29 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

نادرا نے مسافروں کے لئے اہم پیغام جاری کردیا
8 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا جہلم آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ
8 نومبر, 2026
عاصمہ اعجاز ڈپٹی کمشنر جہلم تعینات، نوٹیفیکیشن بھی جاری
8 نومبر, 2026
اللہ کریم نے اس کرہ ارض پر تمام مخلوقات کو انسان کی خدمت پر مامور کر رکھا ہے، امیر عبدالقدیر اعوان
8 نومبر, 2026
پنڈدادنخان: پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہے، شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل اولین ترجیح ہے۔ آر پی او بابر سرفراز الپا
8 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

جہلم میں سردی بڑھتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، عام آدمی کی پہنچ سے باہر

24 دسمبر, 2025

عیدالاضحیٰ؛ محکمہ لائیو اسٹاک نے ضلع جہلم کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کر دیں

10 جون, 2024

قومی بچت میں منافع کی کمی؛ شہریوں اور پنشنرز نے اپنی رقوم نکالنے کا سلسلہ شروع کر دیا

12 دسمبر, 2024

مافیا بے لگام ، ایل پی جی کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا

14 جنوری, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں