Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر میں نئی سہولت کب سے؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

خلیجی ممالک سے پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر میں نئی سہولت کب سے؟

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
25 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

شہری ظہیر اقبال کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کے والد اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اپنی زندگی کی جنگ لڑرہے تھے اور ان کے مہنگے علاج کے لیے درکار رقم کی بروقت فراہمی نے انہیں چکرا کر رکھ دیا۔

دبئی میں مقیم اپنے بڑے بھائی کی جانب سے بھیجی گئی رقم کو نکلوانے کے لیے انہیں ویسٹرن یونین کے مختلف آؤٹ لیٹس پر دھکے کھانا پڑے، انہوں نے بتایا کہ رقم وصول کرنے کے لیے پہلے عائشہ منزل گئے وہاں اس نوعیت کے ذاتی سوالات پوچھے گئے جیسے وہ کوئی انتہائی ناپسندیدہ شخصیت ہوں۔

’۔۔۔ایسے غیر ضروری سوالات بھی کیے گئے جس کا بظاہر رقم کے حصول سے کوئی تعلق نہیں تھا، ایک گھنٹہ ضائع کرنے کے بعد کہا گیا کہ اتنی بڑی رقم ہمارے پاس اس وقت دستیاب نہیں، مزید مقامات پر ناکامی کے بعد بالآخر یونیورسٹی روڈ سے مجھے رقم موصول ہوئی۔‘

والد کے علاج کے لیے درکار اس اشد ضروری رقم کے حصول کے لیے ظہیر اقبال کو مجموعی طور پر 4 گھنٹے سے زائد اِدھر اُدھر بھٹکنا پڑا، ایسے نہ جانے کتنے اور شہری ہوں گے جو ضرورت کے وقت بے بس اور لا چار ہو جاتے ہوں گے، لیکن یہ مسئلہ اب اپنے منظقی حل کی جانب پیش قدمی کررہا ہے۔

روزگار کی خاطر خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اسٹیٹ بینک ایک نئے معاہدے کے تحت رقم منتقلی کے اپنے مروجہ نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈز سے منسلک کردے گا جس کے فعال ہونے کے بعد 50 لاکھ سے زائد پاکستانی ترسیلات زر اپنے اہل خانہ کے اکاؤنٹ میں براہ راست بھیج سکیں گے۔

ڈیجیٹل سپلائی چین فنانسنگ کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ روزگار کی خاطر بیرون ملک بالخصوص خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اسٹیٹ بینک ہر ممکن اقدام کر رہا ہے۔

انہوں بتایا کہ خلیجی ممالک سے پاکستان رقم بھیجنے والوں کے لیے اسٹیٹ بینک نے آسانروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیای پیدا کرنے کے لیے رقم منتقلی کے مروجہ نظام راست کو عرب مانیٹری فنڈز سے منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ یہ سہولت ایک سال میں دستیاب ہوجائے گی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق اس نظام کے فعال ہونے سے 50 لاکھ سے زائد پاکستانی ترسیلات زر براہ راست اپنے پیاروں کے اکاؤنٹ میں بھیج سکیں گے۔

باہر سے پاکستان رقم کیسے آتی ہے؟

بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اس وقت روشن ڈیجیٹل اکاونٹ، عام بینکنگ چینل، ویسٹرن یونین، راست، منی آرڈرز اور منی ٹرانسفر اپیس سے رقم منتقل کرتے ہیں لیکن اس میں بھی انہیں بڑی حد تک دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق راست کے نظام کو بہتر اور موثر بنانے کے لیے عرب مانیٹری فنڈز سے منسلک کرنے جیسے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں، خاص طور پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تاکہ رقم بھیجنے والے پاکستانیوں کو رقم منتقلی پر کم سے کم سروس چارجز ادا کرنا پڑیں۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
55%
ہفتہ
34 °C
اتوار
35 °C
پیر
36 °C
منگل
37 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم: محکمہ ریونیو میں زیر التوا امور تیزی سے نمٹائے جانے لگے
18 ستمبر, 2026
جہلم میں تجاوزات کا پھیلاؤ برقرار، پیرا فورس کی کارکردگی پر شہریوں کے سوالات
18 ستمبر, 2026
27 ستمبر کے احتجاج کے تناظر میں جہلم میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کارروائیاں تیز، 48 افراد گرفتار
18 ستمبر, 2026
جہلم: جی ٹی روڈ پر حادثات کی روک تھام کیلئے اہم اقدام، یوٹرنز کے قریب محفوظ سپیڈ بریکرز کی تنصیب جاری
18 ستمبر, 2026
جہلم ریلوے اسٹیشن پر افسوسناک حادثہ، 41 سالہ مسافر چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
18 ستمبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

برسلز میں آذربائیجان کے یوم جمہوریہ پر منی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد، سفیر پاکستان کی تقریب میں شرکت

3 جون, 2024

سوہاوہ میں لوڈر رکشہ برساتی نالے میں بہہ گیا، 2 افراد جاں بحق، 6 افراد کو بچا لیا گیا

26 جون, 2025

سوہاوہ میں شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

7 جون, 2026

جہلم میں معدنیات کی کانوں اور کان کنوں کی حفاظت کیلئے ریسکیو اینڈ سیفٹی سب اسٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ

22 مارچ, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں