Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: مریم نواز کا سُتھرا پنجاب مگر جہلم میں خواب؟
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

مریم نواز کا سُتھرا پنجاب مگر جہلم میں خواب؟

محمد امجد بٹ
محمد امجد بٹ
27 اپریل, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا “سُتھرا پنجاب” ویژن بلاشبہ ایک مثبت اور عوام دوست تصور تھا، مگر جہلم اور دینہ میں اس ویژن کو جس بے دردی سے ناکام بنایا جا رہا ہے، وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ قابلِ مذمت ہے۔

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہاں “سُتھرا پنجاب” عملی طور پر “گندگی کی سلطنت” میں تبدیل ہو چکا ہے۔ شہری علاقوں کی سڑکیں، بازار اور گلیاں کچرے سے اٹی پڑی ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں تو صورتحال اور بھی سنگین ہے، جہاں صفائی کا کوئی منظم نظام سرے سے موجود ہی نہیں۔ گندے پانی کے جوہڑ، تعفن اور بیماریوں کے خطرات معمول بن چکے ہیں، مگر متعلقہ ادارے مکمل بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ صفائی کا عملہ اپنی اصل ذمہ داریوں سے غائب ہو کر صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو گیا ہے۔ چند منٹ کے نمائشی اقدامات، کیمرے کے سامنے جھاڑو اور اس کے بعد مکمل غیبت، یہی اب صفائی مہم کا اصل چہرہ بن چکا ہے۔ پہلے یہ عملہ ہفتوں بعد دکھائی دیتا تھا، اب مہینوں گزر جاتے ہیں مگر ان کی موجودگی کہیں نظر نہیں آتی۔

یہ سوال انتہائی اہم ہے کہ کیا وزیراعلیٰ کا ویژن یہی تھا؟ یا پھر کچھ نچلی سطح کے افسران اور عملہ دانستہ یا نااہلی کے باعث اس ویژن کو سبوتاژ کر رہے ہیں؟

مزید سنگین حقیقت یہ ہے کہ “سُتھرا پنجاب” کے ملازمین خود تنخواہوں سے محروم ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ایک طرف وسائل کے دعوے، دوسری طرف بنیادی ادائیگیاں بھی نہیں، یہ تضاد اس پورے نظام کی ناکامی کو بے نقاب کرتا ہے۔ جب صفائی کرنے والے کو اس کا حق نہیں ملے گا تو نتائج بھی یہی ہوں گے جو آج نظر آ رہے ہیں۔

یہ صورتحال صرف غفلت نہیں بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کو ناکام بنانے کی ایک واضح مثال ہے۔ ایسے عناصر جو اس منصوبے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے یا اسے جان بوجھ کر تباہ کر رہے ہیں، انہیں نشانِ عبرت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اگر سخت احتساب نہ کیا گیا تو نہ صرف یہ منصوبہ ناکام ہوگا بلکہ عوام کا اعتماد بھی ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ خود اس صورتحال کا نوٹس لیں، ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا جائے اور صفائی کے نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے۔ شہری اور دیہی دونوں سطحوں پر یکساں توجہ دی جائے، عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ کالم محض تنقید نہیں بلکہ ایک سنجیدہ انتباہ ہے۔ اگر “سُتھرا پنجاب” کو واقعی کامیاب بنانا ہے تو نعرے نہیں، عملی اقدامات اور سخت احتساب ضروری ہے۔ ورنہ یہ منصوبہ عوام کے لیے ایک تلخ مذاق اور انتظامیہ کی ناکامی کی داستان بن کر رہ جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے اور نیچے دیے گئے کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)
یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
22°C
Jhelum
clear sky
22° _ 22°
48%
2 km/h
جمعرات
32 °C
جمعہ
32 °C
ہفتہ
33 °C
اتوار
33 °C
پیر
24 °C

تازہ ترین

جہلم: جیولر قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی سی سی ڈی مقابلے میں ہلاکت کے بعد فریقین نے صلح کرلی
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
21 اکتوبر, 2026
جہلم میں جیولر کو قتل کرنے والا ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
21 اکتوبر, 2026
دینہ میں کار اور ایوری وین کے درمیان تصادم، خاتون اور دو بچے شدید زخمی
21 اکتوبر, 2026
ای پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے اہم خبر، اجرا کی تاریخ تبدیل
20 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

میاں محمد بخش عارف کھڑی شریف!

2 مارچ, 2025

پاکستان کے آبی وسائل اور قومی ترقی

8 مارچ, 2024

کھیوڑہ، ایک عجوبہ

4 مارچ, 2024

صبح نو سکول میں

24 اگست, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں