Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: شدید گرمی اور حبس میں ملک بھر میں طویل دورانیے کی بجلی بندش جاری، لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک پہنچ گئی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

شدید گرمی اور حبس میں ملک بھر میں طویل دورانیے کی بجلی بندش جاری، لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 اگست, 2026
شیئر کریں
شیئر کریں

شدید گرمی اور حبس میں ملک بھر میں طویل دورانیے کی بجلی بندش جاری ہے، شارٹ فال کے باعث بجلی بندش کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ ملک کے جنوبی علاقے متاثر ہیں، جنوبی پنجاب، سندھ اور کے پی میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے تک ہے، جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے۔ بجلی چوری اور نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ 12 گھنٹے سے بھی زائد ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں رات کے اوقات میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔ حکام کے مطابق بجلی کی فراہمی میں بہتری کا انحصار آر ایل این جی کارگو کی بروقت آمد پر ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار میں تقریباً 3 ہزار 600 میگاواٹ کمی ہوئی، جبکہ منگلا ہائیڈرو پاور منصوبے سے پیداوار بھی تقریباً 195 میگاواٹ کم ہے۔ پاور ڈویژن کا دعویٰ ہے کہ آر ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی پیداوار بہتر ہونے کی توقع ہے۔

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 100 کیوسک ہے، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 400 کیوسک ہے۔

چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 98 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 72 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے۔

نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 22 ہزار 400 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1550 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 55 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا ریزروائر میں پانی کی سطح 1219 اعشاریہ 30 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 55 لاکھ 34 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 648 اعشاریہ 50 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 85 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 13 لاکھ 99 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد و اخراج 24 گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ سمیت دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل آج صبح 6 بجے کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
overcast clouds
26° _ 26°
37%
پیر
25 °C
منگل
30 °C
بدھ
32 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
31 °C

تازہ ترین

سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کیلئے درخواستیں طلب، آخری تاریخ بھی مقرر
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورہ جہلم اور تحصیل روڈ ماڈل بازار کے افتتاح کی تیاریاں، ڈپٹی کمشنر کی انجمن تاجران سے ملاقات
9 نومبر, 2026
جہلم پولیس کی بروقت کارروائی، قوت بینائی سے محروم گمشدہ کمسن بچہ بحفاظت تلاش کرکے لواحقین کے حوالے
9 نومبر, 2026
بارانی زرعی یونیورسٹی اور محکمہ زراعت کی مشترکہ کاوش، جہلم میں گندم کی زیادہ اگاؤ مہم کا افتتاح کر دیا گیا
9 نومبر, 2026
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ ضلع جہلم خوش آئند، ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، نوابزادہ راجہ طالب مہدی خان
9 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پولیس خدمت مرکز جہلم کی کارروائی، 2020ء سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

11 ستمبر, 2026

جہلم کے علاقہ سنگھوئی میں 2 دوستوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

19 اپریل, 2024

ضلع جہلم میں زراعت شماری کا کام اگست سے شروع ہو گا

6 جون, 2024

جہلم پولیس کی اہم کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

20 مئی, 2026

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں