Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • صحت
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم میں رہائش پذیر افغان خاندان انخلاء کے نوٹس کیخلاف عدالت پہنچ گیا
شیئر
Font ResizerAa
Font ResizerAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم میں رہائش پذیر افغان خاندان انخلاء کے نوٹس کیخلاف عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک
وقت اشاعت: 31 اکتوبر, 2023
ویب ڈیسک
شیئر
شیئر

جہلم: صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کا رہائشی افغان خاندان انخلاء کے نوٹس کے خلاف عدالت پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے حکومتی ڈیڈ لائن کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب جہلم کے رہائشی افغان خاندان نے اداروں کی طرف سے دیئے گئے انخلاء کے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، جہاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے افغان شہری کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانے کا کہا گیا ہے، درخواست گزار اور اس کی اہلیہ کے پاس مہاجر کارڈ موجود ہے، درخواست گزار کے 3 بچے کم عمر اور سکول میں زیر تعلیم ہیں۔

وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ 23 اکتوبر کو وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے درخواست گزار کی رہائش گاہ پر آکر افغانستان واپس جانے کا کہا، درخواست گزار نے وزارت داخلہ اور سیفران کو معاملے پر درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، اس لیے عدالت سے استدعا ہے اداروں کی طرف سے ہراساں کیے جانے کے عمل کو روکا جائے اور ہمیں سنے بغیر اداروں کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

ادھر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کے انخلاء کی ڈیڈلائن آگے نہیں بڑھے گی بلکہ یکم نومبر کے بعد جامع آپریشن ہوگا، غیر قانونی تارکین وطن کی پاکستان سے رضاکارانہ واپسی کے لیے مہلت باقی ہے۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنےکی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جو آگے نہیں بڑھائی جائے گی اور یکم نومبر کے بعد غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کے لئے جامع آپریشن ہوگا، تمام غیر ملکیوں کے انخلا میں دو سے تین ماہ لگیں گے، 15 سے 20 ہزار غیر ملکی پناہ گزین رضاکارانہ طور پر پاکستان سے جا چکے ہیں۔

Read in English

   
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
اس آرٹیکل کو شیئر کریں
Facebook Twitter Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram Copy Link
تبصرہ کریں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

Facebook Like
Twitter Follow
Pinterest Pin
Instagram Follow
Youtube Subscribe
Tiktok Follow

تازہ ترین

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق
1 دسمبر, 2023
ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا
1 دسمبر, 2023
جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار
1 دسمبر, 2023
للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم
1 دسمبر, 2023
جہلم پولیس ان ایکشن، منشیات فروش اور تیزرفتاری سے ٹرک چلانے والے دو ملزمان گرفتار
1 دسمبر, 2023

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنڈدادنخان میں 2 مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق

1 دسمبر, 2023

ضلع جہلم میں مہنگائی نے غریب متوسط طبقے کے افراد کا جینا محال کر دیا

1 دسمبر, 2023

جہلم: گورنمنٹ کالجز و سکولز میں کلریکل سٹاف اور ٹیچرز کی کمی، خالی آسامیوں پر تعیناتیاں التوا کا شکار

1 دسمبر, 2023

للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے منصوبہ؛ فیصل چوہدری کا علمائے کرام کے اعلامیے کا خیر مقدم

1 دسمبر, 2023
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں