Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: بیرون ممالک سے بےدخل پاکستانیوں کےخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

بیرون ممالک سے بےدخل پاکستانیوں کےخلاف کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
3 جنوری, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے بیرون ممالک سے بےدخل پاکستانیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سال 2021 اور 2022 کے دوران ایران نے مجموعی طور پر 25 ہزار 113 پاکستانیوں کو بےدخل کیا، تاہم ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانی شہریوں کے خلاف ایف آئی اے نے کوئی کارروائی نہ کی۔

دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ان افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے بےدخل ہونے والی کئی پاکستانی یورپ جانے کے لیے دوبارہ ایران پہنچ گئے۔

دستاویز کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو دوسری بار بھی ڈی پورٹ کیا گیا مگر ان افراد کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ کشتیاں ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بھی زیادہ تعداد ان ہی بےدخل ہونے والوں کی ہی تھی، البتہ کشتی ڈوبنے کے متعدد واقعات کے بعد ایف آئی نے بےدخل ہونے والوں کے خلاف کمر کس لی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ایران سے ڈی پورٹ کیے گئے 25 ہزار 113 شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے بلوچستان نے وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جب کہ کئی لاپتا ہوگئے تھے، دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی۔

یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب قریشی نے بتایا تھا کہ کشتی حادثے میں اب بھی درجنوں پاکستانی لاپتا ہیں جن کے بچنے کی امیدیں بہت کم ہیں۔

حادثے کے چند روز بعد یونانی حکام نے لاپتا افراد کو مردہ قرار دیتے ہوئے ان کی تلاش اور ریسکیو کے لیے جاری آپریشن روک دیا تھا، جس کے بعد سانحے میں مرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 40 ہوگئی تھی۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
39°C
Jhelum
broken clouds
39° _ 39°
41%
2 km/h
بدھ
39 °C
جمعرات
36 °C
جمعہ
36 °C
ہفتہ
32 °C
اتوار
35 °C

تازہ ترین

مون سون بارشوں کے بعد جہلم میں شدید گرمی اور حبس، شہری بے حال، بجلی کی بندش نے مشکلات بڑھا دیں
28 جولائی, 2026
پنجاب میں مجوزہ "کوڑا ٹیکس” کی وصولی کی تیاریاں، محکمہ ایکسائز نے عملی اقدامات تیز کر دیے
28 جولائی, 2026
جہلم: 15 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار
28 جولائی, 2026
جہلم میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، حالیہ بارشوں کے بعد ٹماٹر 400 اور مٹر 350 روپے فی کلو، شہری پریشان
28 جولائی, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا مریم نواز ہیلتھ کلینکس کا دورہ، دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر زور
28 جولائی, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں یا وفاق میں گاڑی رجسٹر نہیں کروا سکیں گے

18 جنوری, 2025

دینہ میں تیز رفتار کار الٹ گئی، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی

11 نومبر, 2024

35 پاکستانیوں کی سمگلنگ میں ملوث دینہ سے 2 افراد گرفتار

13 جنوری, 2024

جہلم کے سرکاری کالج کے پروفیسر کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار

23 اگست, 2025

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں