Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: دینہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، علما و شہریوں کی بھرپور شرکت
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

دینہ میں جشن عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، علما و شہریوں کی بھرپور شرکت

رضوان سیٹھی
رضوان سیٹھی
4 ستمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

دینہ میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، پیغامِ پاکستان اور محفلِ میلاد نجی مارکی میں نہایت شایانِ شان انداز میں منعقد کی گئی۔

تقریب کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد چغتائی نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم سنیہ صافی تھیں۔ انتظامات اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد چغتائی اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی دینہ کی زیر نگرانی کیے گئے۔

محفل میں نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ علما کرام نے سیرتِ طیبہ ﷺ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ پیغامِ پاکستان کی روشنی میں اتحاد، امن اور اخوت وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تقریب میں تمام مکاتبِ فکر کے نمائندوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر دینہ صفاء عابد چغتائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر خصوصی کرم ہے کہ ہمیں اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن جوش و خروش سے منانے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ماہِ ربیع الاول رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، ہمیں چاہیے کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو سمجھ کر اپنی زندگیوں میں نافذ کریں۔

تقریب سے مذہبی سکالر علامہ شعیب الحسن سیالوی، حافظ وسیم انور، علامہ ناصر سلطانی، پروفیسر ثناء اللہ، اسد ڈار، آصف بھٹی اور حافظ عبدالرحمن نے بھی خطاب کیا، جبکہ کمپیئرنگ کے فرائض علامہ شہزاد عامر چشتی نے سرانجام دیے۔

اس موقع پر تحصیل دینہ کے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان، سابق چیئرمین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الٰہی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد فیصل، علامہ خلیل قاظمی، راجہ جنید کیانی، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد تونیو، ریسکیو 1122 کے محمد ابرار، راجہ ساجد نواز، میاں سجاد، چوہدری تصدق، تجاوزات انسپکٹر عدیل بٹ، نذیر جماعتی، محمد وقار، حق نواز، نائب تحصیلدار محمد عمران، رضوان سیٹھی، سہیل انجم قریشی، سید ذوالقرنین شاہ، جرار حسین میر سمیت معززین اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

شرکائے محفل نے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ اتحاد بین المسلمین کا خوبصورت مظہر ہے، جو ہمیں محبت، بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں سیرتِ رسول ﷺ کو اپنانا چاہیے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
20°C
Jhelum
clear sky
20° _ 20°
61%
1 km/h
ہفتہ
31 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
33 °C
بدھ
31 °C

تازہ ترین

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد
15 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈھوک نلہ کے چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد
15 اکتوبر, 2026
یوتھ گیمز 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، ضلع جہلم سے طلباء و طالبات کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کا عزم
15 اکتوبر, 2026
جہلم پولیس کے ضلع بھر میں 16 سرچ آپریشنز، 457 افراد اور 202 گھروں کی چیکنگ، افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
15 اکتوبر, 2026
جہلم میں عالمی یوم سفید چھڑی کے موقع پر آگاہی ریلی، بصارت سے محروم افراد کے حقوق اور خودمختاری کے فروغ پر زور
15 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پنجاب حکومت نے ایک اور لیپ ٹاپ اسکیم کا اعلان کر دیا

6 مارچ, 2025

نیٹ میٹرنگ اور گراس میٹرنگ میں کیا فرق ہے؟ سولر سسٹم کے صارفین کو کیا نقصان ہوگا؟

24 مئی, 2024

دینہ کے علاقہ افغان آباد یوسی لدھڑ میں جماعت اسلامی کاشاندارانتخابی جلسہ

29 دسمبر, 2023

پاکستان میں بہترین ’ری سیل‘ ویلیو والی موٹرسائیکلیں کونسی ہیں؟

20 نومبر, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں