Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: اسرائیل کی ایک ہفتے کے دوران 5 اسکولوں پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

اسرائیل کی ایک ہفتے کے دوران 5 اسکولوں پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
15 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

غزہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں کی آبادیوں کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جہاں جنگ زدہ فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی طیاروں نے پانچ اسکولوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پناہ گزین درجنوں فلسطینی شہید اور 80 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔

الجزیرہ نے فلسطینی شہری دفاع کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کو اسرائیلی طیاروں نے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں اقوم متحدہ کے تحت چلنے والے اسکول پر بم برسائے جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد شہید اور 80 کے لگ بھگ زخمی ہوئے، ان میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی۔

قبل ازیں 9 جولائی کو خان یونس کے الاودا اسکول کے قریب نصب خیموں پر شدید بمباری کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

اس سے دو روز قبل غزہ سٹی میں چرچ کے زیراہتمام ہولی فیملی اسکول کو صہیونی طیاروں نے نشانہ بنایا تھا جس میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اسرائیل غزہ میں واقع ا سکولوں کو، جہاں فلسیطنی باشندے پناہ لیے ہوئے ہیں، تسلسل سے نشانہ بنارہا ہے۔ اسرائیلی حکام درس گاہوں پر بموں کی صورت میں موت برسانے کا یہ جواز پیش کرتے ہیں کہ یہاں حماس کے جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں مگر وہ اب تک ان پناہ گاہوں میں حماس کے جنگجوؤں کی موجودگی کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

صہیونی طیاروں نے 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران شہری عمارتوں اور اسکولوں کو تواتر سے نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کو سیف زون قرار دیے گئے ال مواصی کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 90 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔

7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں اسرائیل غزہ میں اب تک 400 اسکولوں کو بمباری سے تباہ کرچکا ہے، جبکہ جون میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے رپورٹ جاری کی تھی کہ اسرائیل کی جانب سے شہری عمارتوں بشمول اسکولوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ نو ماہ سے جاری جنگ کے دوران ا سرائیلی بمباری میں اب تک 38600 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
26°C
Jhelum
clear sky
26° _ 26°
33%
2 m/s
ہفتہ
28 °C
اتوار
27 °C
پیر
29 °C
منگل
28 °C
بدھ
29 °C

تازہ ترین

جہلم پولیس میں سال 2026ء کے دوران سخت محکمانہ احتساب، 86 افسران و اہلکار معطل، 29 برطرف
14 نومبر, 2026
بلدیاتی انتخابات کا طبل بج گیا، ضلع جہلم میں 21 فروری 2027ء کو پولنگ ہوگی
14 نومبر, 2026
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں سرکاری نرخ نامے محض کاغذوں تک محدود، شہری پریشان
14 نومبر, 2026
جہلم: گرین بس میں موبائل فون چوری کرنے والا ملزم، سہولت کار اور IMEI نمبرز تبدیل کرنے والا کمپیوٹر انجینئر گرفتار
14 نومبر, 2026
جہلم میں سردی کی شدت میں معمولی اضافے کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت بڑھ گئی
14 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ایران مشرق وسطیٰ کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مزید کوئی قدم نہ اٹھائے، فرانس، جرمنی، برطانیہ

23 جون, 2025

آسٹریلیا: 45 سال چرچ کو دینے کے بعد پادری کا قبول اسلام

2 جنوری, 2024

لڑکی کی محبت میں جنس تک تبدیل کرانے والے کے ہاتھوں معشوقہ کا بہیمانہ قتل

26 دسمبر, 2023

سعودی عرب میں اسلام قبول کرنے سے چند لمحوں پہلے ہی غیر ملکی نوجوان انتقال کر گیا

10 مئی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں