پاکستان کی قومی ایئر لائن کے عملے کیلئے کینیڈا پسندیدہ ترین ملک بن گیا

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے عملے کیلئے کینیڈا پسندیدہ ترین ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں تاخیر اور قومی ایئر لائن کے برے حالات کی وجہ سے ملازمین کینیڈا جا کر روپوش ہونے لگے۔

پی آئی اے میں مسافروں کی دیکھ بھال کرنے والے اسٹیورڈ اور ایئر ہوسٹس کینیڈا جا کر غیر قانونی طور پر روپوش ہو گئے۔

فلائٹ اسٹیورڈ علی عباس اور ایئر ہوسٹس فرخندہ شاہین دو روز قبل پی آئی اے کی پرواز 790 سے ٹورنٹو ڈیوٹی پر گئے، آج صبح پرواز نے واپسی کے لئے ٹورنٹو سے اڑان بھرنی تھی تو دونوں ملازمین اچانک ہوٹل سے غائب ہو گئے۔

عملے کو تلاش کیا گیا لیکن ان کا پتا نہ چل سکا۔ کینیڈا گورنمنٹ کی جانب سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button