جہلم: شہریوں کو بہترین تفریح گاہیں فراہم کرنے کے منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس میں کالا گوجراں پارک اہم منصوبہ ہے جو 11 کروڑ کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے کالا گوجراں پارک کی زمین کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 34 کنال رقبہ پر گندگی ہے ڈھیروں کو صاف کر کے چار دیواری بنا دی گئی ہے جس کے بعد اب پارک کی باقاعدہ منظوری کے بعد 11 کروڑ کی لاگت سے ایک خوبصورت پارک کا تحفہ شہریوں کو دیا جائے گا۔
اس موقع پر میونسپل افسران نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبہ بارے بریفنگ دی۔


