سوہاوہ: پولیس نے لڑائی جھگڑا کرنے اور شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور تفتیش کے دوران مقدمے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ امن و امان میں خلل ڈالنے، لڑائی جھگڑا کرنے اور شہریوں کو دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں قانون کی عملداری برقرار رکھنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔


