سوہاوہ میں مویشی چوری کرنے والے مویشی چور گینگ کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے تین کارندے ثقلین،عباس اور شہباز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہا کہ ملزمان سے مال مسروقہ خطیر رقم برآمد کر لی گئی، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ممکن بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


