جہلم: ڈی پی او آفس جہلم میں لوئر کلاس کورس کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے پولیس افسران سے خطاب کیا، لوئر کلاس کورس میں 28 پولیس افسران پاس آوٹ ہوئے ہیں جن میں چار خواتین پولیس افسران بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او جہلم نے پاس آوٹ ہونے والے پولیس افسران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازنے کا اعلان کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ آپ کے اچھے مستقبل کے لئے دعا گو ہوں، امید ہے آپ اپنی بہترین صلاحیتیں شہریوں کی خدمت اور حفاظت کےلئے بروئے کار لائیں گے۔