Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: جہلم: عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

جہلم: عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
30 دسمبر, 2025
شیئر کریں
شیئر کریں

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی ایس پی ٹریفک، اسپیشل برانچ، پی ایچ پی، انچارج سیف سٹی جہلم، ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس، موٹر وے پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع جہلم میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، جرائم کی روک تھام، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حساس مقامات کی سکیورٹی اور عوامی مسائل کے بروقت ازالے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران انٹیلی جنس شیئرنگ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں اور اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری اور مربوط ردِعمل اختیار کیا جائے۔ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز، ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور پولیس سروس ڈیلیوری میں شفافیت اور بہتری لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ ضلع میں پائیدار امن کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے اعتماد کے فروغ کے لیے تمام ادارے مشترکہ اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کام کرتے رہیں گے۔

قبل ازیں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے سلسلہ میں ٹریفک اسٹاف کے ساتھ بھی میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلع بھر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، حادثات میں کمی لانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی کہ بغیر لائسنس، کم عمر ڈرائیورز، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی، اوور اسپیڈنگ اور غلط پارکنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ عوام کو محفوظ اور سہل سفر کی سہولت بھی میسر آئے گی۔

افسران و اہلکاران کو دورانِ ڈیوٹی خوش اخلاقی، قانون کے مطابق کارروائی اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی گئی، جبکہ ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی کہ آگاہی مہمات کے ذریعے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے اور روزمرہ بنیادوں پر مؤثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
29°C
Jhelum
clear sky
29° _ 29°
24%
3 m/s
بدھ
28 °C
جمعرات
28 °C
جمعہ
30 °C
ہفتہ
30 °C
اتوار
28 °C

تازہ ترین

خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئر کے نشان والا شناختی کارڈ بنوانے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
مریم نواز نے جہلم کو ایک بھی نیا منصوبہ نہیں دیا، صرف پی ٹی آئی دور کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر سیاست نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری
11 نومبر, 2026
جہلم میں نواز شریف اسکول آف ایمیننس 15 دسمبر سے فعال ہوگا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
11 نومبر, 2026
10 ہزار روپے مالی معاونت وصول کرنے کا طریقہ
11 نومبر, 2026
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی تعلیمی خدمات قابلِ ستائش، جہلم میں جامع یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جائے: سرفراز ملک
11 نومبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

دینہ پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد

26 اگست, 2025

یاماہا وائی بی آر 125 آسان اقساط پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے تازہ خبر آ گئی

18 اپریل, 2024

فواد چوہدری کی اہلیہ حباء فواد کو بیرون ملک جانے کی اجازت

12 مارچ, 2024

دینہ میں 50 لاکھ کی ڈکیتی، 8 مسلح ڈاکو پنڈ جاٹہ سے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

7 نومبر, 2023

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں