Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: برطانوی حکومت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل، غزہ جنگ روکنے کیلئے اقدامات کرے، لارڈ قربان
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

برطانوی حکومت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل، غزہ جنگ روکنے کیلئے اقدامات کرے، لارڈ قربان

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
27 جولائی, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

لندن،لوٹن: لبرل ڈیموکریٹس لارڈ قربان نےغزہ کی صورتحال سے متعلق شاہ برطانیہ کے بیان کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ غزہ میں 39ہزارسے زائد فلسطینی شہید،90ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، اسرائیلی حملوں کے دوران ہر10منٹ میں ایک بچہ جاں بحق یازخمی ہورہاہے،مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشددپرفکرمند ہوں،یواین امدادی ادارے کیلئے برطانوی فنڈنگ خوش آئند ہے، برطانوی حکومت اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی معطل کرکے غزہ جنگ روکنےکیلئے اقدامات کرے۔

ہاؤس آف لارڈ میں خطاب کے دوران انہوں نےغزہ کی موجودہ صورتحال کو ہاؤس آف لارڈز میں ہونے والی ایک بحث میں اٹھاتے ہوئے شاہ برطانیہ کی تقریر کا حوالہ دیا کہ جنہوں نے غزہ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین کے بارے میں بات کی تھی۔

لارڈ قربان حسین نے کہا کہ اس ہولناک صورتحال کے حوالے سے شاہ کے جذبے اور لہجے کو دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں نے بے حد سراہا ہے۔ لارڈ قربان حسین نے نشاندہی کی کہ دنیا تقریباً 300 دنوں سے غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المئے کے کچھ انتہائی ہولناک مناظر دیکھ رہی ہے اور جہاں 39ہزار سے زائد شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں اور90ہزار سے زائد زخمی ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، یونیسیف کے مطابق اسرائیلی حملوں میں غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ ہلاک یا زخمی ہوتا ہے۔

لارڈ قربان حسین نے کہا کہ کچھ دن پہلے اقوام متحدہ کے زیرانتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 22 افرادمارے گئے۔ بم دھماکوں میں زندہ بچ جانے والوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہریوں کو بیماریوں اور غذائیت کی کمی کا سامنا ہے، پولیو کی وجہ سے بھی اموات بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کیلئے برطانوی فنڈز کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

لارڈ قربان نے کہاکہ وہ مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد اور پھیلاؤ کے بڑھتے ہوئے لہر پر بھی بہت فکر مند ہیں، یہ انسانی تباہی اب ختم ہونی چاہئے۔ برطانوی حکومت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روک کر اور فوری جنگ بندی کیلئے اپنے شراکت داروں کیساتھ مل کرکام کرے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ضرورت ہے۔ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا وقت آ گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری مل کر فلسطین اور اسرائیل کے لوگوں کیلئے ایک طویل المدتی، پرامن اور قابل عمل حل پر عمل کرے۔ انہوں نے دو ریاستی حل کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ ہمیں 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آخر میں سوال اٹھایا کہ کیا برطانوی حکومت فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے ٹائم فریم کا اشارہ دے گی؟ انہوں نے یہ بھی استفسار کیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو، گیلنٹ اور حماس رہنماؤں کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں، کیا وزیر برطانوی حکومت کے موقف کو واضح کر سکتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھنے میں کس طرح مدد کرنا چاہتے ہیں؟

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
broken clouds
31° _ 31°
69%
2 km/h
منگل
38 °C
بدھ
37 °C
جمعرات
38 °C
جمعہ
37 °C
ہفتہ
38 °C

تازہ ترین

جرمنی میں پاکستانیوں کے لیے ملازمت، درخواست فارم کیسے بھریں؟
3 اگست, 2026
جولائی میں اشیائے خورونوش کے دام آسمان پر، ٹماٹر، آٹا، چکن اور انڈے مہنگے ہوگئے
3 اگست, 2026
نرسنگ طالبات کی معیاری تربیت اور تعلیمی سہولیات کی بہتری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
3 اگست, 2026
پنڈدادنخان پولیس کی دو بڑی کارروائیاں، بھنگ فروش اور شراب سپلائرز گرفتار
3 اگست, 2026
ڈپٹی کمشنر جہلم کا میونسپل کمیٹی دینہ اور یوسی پنڈوری کے علاقوں کا دورہ، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا
3 اگست, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

پاکستانی کمپنیوں کے”عرب ہیلتھ 2025″ میں بین الاقوامی ڈسٹری بیوٹرز کے ساتھ کاروباری یادداشتوں پر دستخط

2 فروری, 2025

پاکستان کیلئے انتخابات کا شفاف ہونا ضروری ہے، ملک نعیم اختر

3 جنوری, 2024

دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح

15 جنوری, 2025

کشمیر کی آزادی سے تکمیل پاکستان ہوگی، چیلنجز کا سامنا قرارداد پاکستان کی روشنی میں کرنا ہوگا، ناز شاہ، زاہد جتوئی

25 مارچ, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں