Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • صفحۂ اول
  • جہلم
  • دینہ
    • منگلا
  • سوہاوہ
    • ڈومیلی
    • پڑی درویزہ
  • پنڈدادنخان
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • مزید
    • امیگریشن اور سفر
    • لائف اسٹائل
      • دلچسپ و عجیب
      • صحت
    • پاکستان
    • دنیا
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    • کھیل
    • تعلیم
    • سیاست
پڑھنا: سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے پر حمایت کی، ڈاکٹر غلام نبی فائی
شیئر کریں
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
فونٹ سائز تبدیل کریںAa
Jhelum UpdatesJhelum Updates
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر
سرچ
  • صفحۂ اول
  • ضلع جہلمضلع جہلم
    • جہلم
    • دینہ
    • سوہاوہ
    • پنڈدادنخان
    • منگلا
    • ڈومیلی
    • کھیوڑہ
    • جلالپور شریف
    • پڑی درویزہ
  • بک مارکس
    • My Bookmarks
    • Customize Interests
  •  
    • پاکستان
    • اوورسیز پاکستانی
    • امیگریشن اور سفر
    • سیاست
    • کاروبار
    • کھیل
    • دنیا
    • صحت
    • تعلیم
  • کالم و مضامین
  • ٹیکنالوجی
    • موبائل فون
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں

سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے پر حمایت کی، ڈاکٹر غلام نبی فائی

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
29 اپریل, 2024
شیئر کریں
شیئر کریں

جدہ: چیئرمین عالمی فورم انصاف و امن واشنگٹن ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے معاملے اور کشمیر کے مسئلے کے پُر امن حل کیلئے ہر فورم پر پاکستان کی بھر پور حمایت کی ہے جس کے لئے مقبوضہ کشمیر کی تنظیمیں سعودی قیادت کی شکر گزار ہیں۔

یہ بات تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے والے غلام نبی فائی نے قونصل جنرل خالد مجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سے اپنے خطاب میں کہی۔ تقریب میں بڑے پیمانے پر مقامی سعودی تجارتی، اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سعودی افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔

قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں ڈاکٹر فائی کو جدہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کیلئے طویل جدوجہد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے سعودی سفارت خانہ اسلام آباد میں سابق ملٹری اتاشی جنرل (ر) عبداللہ سعید الغامدی نے اپنے خطاب میں بھارتی بی جے پی، آر ایس ایس کی جانب سے کشمیری مجاہدین پر ڈھائے جانے والے مظالم کی سخت مذمت کی اور کہا کہ آج یہودی بھی فلسطین میں وہی کام کر رہے ہیں جو بھارتی حکومت کشمیر میں کام کر رہی ہے۔

تقریب سے سعودی بزنس مین سالم القحطانی نے بھی اپنے خطاب میں کشمیریوں کی بھرپورحمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم دنیا کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کیلئے مضبوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا۔

مہمان خصوصی ڈاکٹرغلام نبی فائی نے اپنے تفصیلی خطاب میں کہا کہ ہندوستان نے سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کو ماننے سے انکار کیا ہے، آج مسلم دنیا کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے، مسئلہ فلسطین، کشمیر، روہنگیا، شام، افغانستان کے مسلمانوں کے بھی مسائل ہیں ، غزہ کے بچوں کی بلکتی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں، انکی دیکھ بھال بھی مسلمان دنیا کا فرض ہے ، آج مودی سرکار علاقے میں ایک دہشت گرد ریاست بن چکی ہے اور مشرق وسطی کا امن اسرائیل تباہ کررہا ہے۔

ڈاکٹر فائی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک مرتبہ پھر کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ بات چیت سے مسئلے کے حل پر زور دیا ہے مگر بھارت نہ صرف کشمیر بلکہ بھارت کے اندر بسنے والوں پر ظلم و ستم کا نشانہ بنا رہا ہے اور انکے مذہبی معاملات میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ او آئی سی ، اور دیگرعالمی اداروں کو اس طرف فوری توجہ کی ضرورت ہے، اوآئی سی ہمیشہ کشمیر کو اپنی قراردادوں میں شامل رکھتی ہے جسکے لئے کشمیری ،سعودی قیادت اور او آئی سی ممالک کے شکر گزار ہیں۔

تقریب سے چیئرمین جموں و کشمیر پیپلز فریڈم اور سابق کنونیئر آل پاکستان حریت کانفرنس محمد فارو ق رحمانی، ڈاکٹر فیض العابدین، چئیرمین کشمیر کمیٹی جدہ مسعود احمد پوری اور سردار وقاص عنائت صدر جموں و کشمیر اوؤرسیز کمیونٹی نے بھی خطاب کیا ۔

یہ مضمون شیئر کریں
Facebook Flipboard Pinterest Whatsapp Whatsapp Reddit Telegram لنک کاپی کریں
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ہمیں فالو کریں

FacebookLike
XFollow
PinterestPin
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
TiktokFollow
WhatsAppFollow
LinkedInFollow
SnapchatSubscribe
ThreadsFollow
BlueskyFollow
Weather
31°C
Jhelum
clear sky
31° _ 31°
43%
3 km/h
ہفتہ
32 °C
اتوار
33 °C
پیر
34 °C
منگل
31 °C
بدھ
33 °C

تازہ ترین

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا منفرد اقدام، "چالان نہیں، ہیلمٹ” مہم
9 اکتوبر, 2026
جہلم: عوام کو شفاف اور معیاری سہولیات کی بروقت فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والا نوسرباز گرفتار
9 اکتوبر, 2026
سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے گوڑہ اسکندر پور کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو افراد شدید زخمی
9 اکتوبر, 2026
جہلم میں غیر منظور شدہ کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع، مالکان کو نوٹسز جاری
9 اکتوبر, 2026

شاید آپ یہ بھی پڑھنا پسند کریں

ماہ مقدس میں بے سہارا اور مستحق افراد کا سہارا بننا چاہیے، چوہدری مختار احمد بشارت

25 مارچ, 2024

سعودی عرب میں پاکستانی ورکرز کی تعداد کو بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں: جواد سہراب

15 نومبر, 2023

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، عامر آفتاب قریشی

22 مارچ, 2024

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں مینگو میلہ کا افتتاح

24 جولائی, 2024

اشتہارات اور خبروں کیلئے جہلم اپڈیٹس سے رابطہ کریں۔

  • [email protected]
  • [email protected]
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں Follow us on Google News
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms & Condition
  • About Us
  • Home

About US

The Largest News Network of Jhelum, Pakistan.
Quick Link
  • جہلم
  • دینہ
  • سوہاوہ
  • پنڈدادنخان
  • اوورسیز پاکستانی
  • کالم و مضامین
  • امیگریشن اور سفر

Subscribe US

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

[mc4wp_form]
Jhelum UpdatesJhelum Updates
ہمیں فالو کریں
جہلم اپڈیٹس © 2023, تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں